انتخابات ملتوی ہونے کی افوائیں شکست خورہ عناصر پھیلار ہے ہیں ،انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،17مارچ سے نگران حکومت اپنا کام شروع کردے گی ،ہم نے اپنے پانچ سالہ دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوبارہ اپنی حکومت بنائے گی ،وزیر دفاع سید نوید قمر کاتقریب سے خطاب ومیڈیاسے گفتگو

اتوار 10 مارچ 2013 22:27

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء) وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہاہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کی افوائیں شکست خورہ عناصر پھیلار ہے ہیں ،انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،17مارچ سے نگران حکومت اپنا کام شروع کردے گی ،ہم نے اپنے پانچ سالہ دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوبارہ اپنی حکومت بنائے گی ۔

وہ اتوارکویہاں یونین کونسل ملاکاتیار میں ٹی سی ایف اسکول اور ملاکاتیار روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔نویدقمرنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال تک جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عملی کام کئے اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا کچھ شکست خور عناصر ملک میں عام انتخابات کے ملتوی ہونے کی افواہیں پھیلار ہے ہیں لیکن 16مارچ کو حکومتی مدت پوری ہونے کے بعد 17مارچ سے نگران حکومت اپنا کام شروع کردے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن نہیں کیا جارہا بلکہ مخصوص علاقوں میں امن دشمنوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں جو کہ کراچی میں امن کے قیام تک جاری رہے گی اور ہمیں امید ہے کہ جلد کراچی میں امن قائم ہوجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور لوگوں کو روزگار دیا پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوام کے پاس جائیگی اور سرخرو ہوکر دوبارہ عوامی خدمت کا عمل جاری رکھی گی اور جو کام مکمل نہیں ہوئے انہیں مکمل کرائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ سے اتحاد بنیں ہیں لیکن عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر ہی بھروسہ کیا ہے سندھ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام 20تنظیموں پر بننے والے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرے گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سید اعجاز حسین شاہ بخاری ، سید اعجاز نبی شاہ ، عل اکبر خاصخیلی ، ڈپٹی کمشنر آصف میمن ودیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں