لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ سے شروع ہونے والے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء ٹنڈو محمد خان پہنچ گئے

پیر 23 دسمبر 2013 16:37

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23دسمبر 2013ء) لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ سے شروع ہونے والے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء ضلع ٹنڈو محمد خان پہنچ گئے ۔لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لانگ مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کوئٹہ سے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بلوچ رہنما ماما عبدالقدیر بلوچ کی زیرقیادت لانگ مارچ میں لاپتہ افراد کے رشتے دار شریک ہیں جو پیدل 57 دن کا سفر طے کرکیآج ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گاؤں قبول پور پہنچے۔ پیدل مارچ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوجاتے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں