کوئٹہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکلنے والا پیدل مارچ ٹنڈومحمدخان پہنچ گیا

پیر 23 دسمبر 2013 21:56

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2013ء) کوئٹہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکلنے والا پیدل مارچ ٹھٹھہ سے ہوتا ہوا ٹنڈومحمدخان پہنچ گیا پیدل مارچ کی قیادت ماما قدیر بلوچ کررہے ہیں یہ قافلہ ٹنڈومحمدخان سے ہوتا ہوا حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگا اور کل بروز منگل حیدرآباد پہنچے گا ٹنڈومحمدخان پہنچنے پر مختلف سیاسی و قومپرست جماعتوں کے رہنماؤں نے قافلے کے شرکاء کا استقبال کیا اس موقع پر قافلے کی قیادت کرنے والے ماما قدیر بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیدل مارچ سندھ اور پنجاب سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا شدید سردی میں اس پیدل مارچ کو نکالے جانے کا مقصد صرف اور صرف لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوشش کرنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور حکومت کی توجہ لاپتہ افراد کی بازیابی پر مرکوز کروائیں اور حکمراں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حقیقی مائنو میں کوششوں کا آغاز کریں سند ھ کے لوگ پیا ر ومحبت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ہمارا قافلہ جس شہر جس گاؤں سے گذرتا ہے لوگ ہمارا شاندار استقبال کرتے ہیں جس سے ہماری ہمت اور حوصلوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے انشااللہ یہ قافلہ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی سپریم کورٹ اور حکومت وقت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں