تھر میں قحط سالی و ہلاکتوں کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، غلطی تسلیم کرکے فوری طورپر مستعفی ہوجائے، ایاز لطیف پلیجو ،لیاری سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام امن کیلئے جانا پڑا تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے وہاں جاؤنگا ، ملک کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے، محبت سندھ ریلی سے خطاب
بدھ 19 مارچ 2014 22:40
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی و ہلاکتوں کی ذمیداری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری طورپر مستعفی ہوجائے ، لیاری سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام امن کیلئے جانا پڑا تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے وہاں جاؤنگا ، کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے ۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک کے زیر اہتمام ٹنڈومحمدخان میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں محبت سندھ ریلی نکالی گئی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھر میں قحط سالی وہلاکتوں کی ذمیدار سندھ حکومت ہے ، تھر میں ہونے والی قحط سالی چند دنوں میں نہیں بلکہ کئی ماہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آئی ، حکمرانوں نے سندھ کی قحط سالی پر توجہ نہیں دی اور اپنی پوری توجہ سندھ فیسٹول پر لگاتے ہوئے اربوں روپے خرچ کردیئے لیکن تھر کی عوام کو اناج ، پانی اور ادویات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث سینکڑوں بچے اپنی جان گوا ہ بیٹھے لیکن سندھ حکومت آج بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور جھوٹے دعویٰ کررہی ہے سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر مستفی ہوجائے کیوں کہ موجود حکومت اب اپنا حق حکمرانی کھو چکی ہے سندھ کی عوام موجودہ حکمرانو ں سے بیزار آچکے ہیں آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام کسی صورت پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ لیاری میں قیام امن کی ذمیداری حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن ،لیاری میں امن کیلئے میری کوششیں رنگ لے آئیں اور دونوں فریقین قیام امن پر متفق ہوچکے ہیں امید ہے کہ آئندہ لیاری میں کسی قسم کا فساد نہیں ہوگا ، لیاری کی عوام خوش ہے اور واپس اپنے گھروں کو جارہی ہے ، ملک کے کسی بھی حصے میں قیام امن کیلئے اگر مجھے ذمیداری دی گئی تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک کے ہر کونے میں جانے کو تیار ہوں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی کارائیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے ، چاہے ان کاتعلق کسی بھی فرقے ، کسی بھی قوم ، کسی بھی جماعت سے ہو قومی عوامی تحریک کے تحت نکالے جانے والی محبت سندھ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سندھ کی عوام اب قومی عوامی تحریک کو ہی اپنا مسیحا سمجھتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر عزیز تالپر ، ڈاکٹر مشتاق شورو ، ہر چند لال ودیگر بھی موجود تھے ۔
ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہندو پنچائیت ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا ..
پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق خواتین کونسلرز کو ترجیح دیںگے ،سید شاہ نواز محسن
کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ٹنڈو محمد خان کا رہائشی پولیس اہلکار شہید
ضلع بھر جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو جلد از مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان
صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، صحافیوں کے تحفظ سمیت انہیں درپیش تمام تر مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری ..
ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،210 لیٹر شراب ڈرم اور دیگر سامان برامد کر کے شراب کی بھٹی کو مسمار کر ..
ہندو پنچائیت کمیٹی کے زیر اہتمام پریا کماری کی بازیابی کیلئے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں تقریب
ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرموں بھاوانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سروسز ڈیلیوری کمیشن/ایکریڈیشن کمیٹی کا ..
ٹنڈو محمد خان کی نئی گونی نہر سی50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ٹنڈومحمد خان، آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف الفتاح چوک سے احتجاجی ریلی نکالی ..
ٹنڈومحمدخان ،محنت کشوں کے عالمی دن پر پیپلز لیبر بیورو سمیت دیگر یونینز کی جانب سے الگ الگ ریلیاں
ٹنڈومحمدخان ، تیز رفتار سوزوکی پک اپ کھائی میں جا گری، ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی
ٹنڈو محمد خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف