عوامی تحریک کے زیر اہتمام منشیات ، بدا منی ، بیروزگاری ، پانی کی کمی اور تعلیم کی تباہی کیخلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 20 جون 2014 20:01

ٹنڈو محمد خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) عوامی تحریک کے زیر اہتمام منشیات ، بدا منی ، بیروزگاری ، پانی کی کمی اور تعلیم کی تباہی کیخلاف احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ۔ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک کے زیر اہتمام منشیات کی سرعام فروخت ، بد امنی ، بیروزگاری ، پانی کی کمی اور تعلیم کی تباہی کیخلاف مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز تالپور ، ڈاکٹر مشتاق شورو ، لال گواریو ، سردار ونود ، ہر چند لال ، علی شیر پرہیاڑ ودیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ سندھ حکومت کیخلاف سخت نعریبازی کررہے تھے ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمدخان میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کی سرعام فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، بد امنی کا راج ہے ، نوجوانوں میں بیروزگاری کے باعث مایوسی پائی جاتی ہے ، پانی کی کمی کے باعث فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور تعلیم کی تباہی میں آئندہ نسلوں کا مستقبل تباہ و برباد کردیا ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ منشیات کی سرعام فروخت بد امنی ، بیروزگاری کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں