سجاول کے رہائشی کا رشتہ داروں کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 اگست 2014 16:16

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سجاول کے رہائشی کا رشتہ داروں کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سجاول کے گاؤں بڈو تالپور کے رہائشی شخص گل محمد جسکانی نے اپنے رشتیداروں کیخلاف پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ، صحافیوں کو بتایا کہ 8سال قبل میری مگنی اپنے رشتیدار حمزہ جسکانی کی بیٹی سے ہوئی تھی اب میرے رشتیداروں نے میری منگیتر کی شادی علی محمد جسکانی نامی شخص سے کردی ہے ، میرے رشتہ مانگنے پر میرے رشتیدارمجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، متاثرہ شخص نے بالاحکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں