سندھ حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،سید اعجاز شاہ بخاری

بدھ 17 ستمبر 2014 16:31

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،تعلیم اور صحت کے معاملے میں کوئی بھی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے مقامی ہوٹل میں چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سید اعجاز شاہ بخاری نے کہاکہ تعلیمی معیار کوبہتر بنانے کیلئے اساتذہ والدین اور سول سوسائٹی اپنا اہم کردار ادا کریں اور ضلع میں جو بھی بند اسکو ل ہیں اس کو کھلوانے میں ہر ممکن کوشش کریں ، انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے اسکولوں میں داخلا کروائیں ، ان کو کتابیں یونیفارم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، بچوں کو تعلیم دلانے کا مقصد ان میں شعور کو اجاگر کرنا ہے تاکہ یہ پڑھ لکھ کر معاشرے کا اہم شہری بن سکیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار اداکریں ، انہوں نے کہاکہ اسکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے رپورٹ پیش کریں گے ، تقریب سے سماجی رہنماء پیر احمد جان سرہندی ، سینئر سپر وائیزر مظفر بھٹی ، فقیر محمد کمبھار ، عدنان ، نیک محمد خاصخیلی ،فیصل حسن ، جاوید سوز، سومار خاصخیلی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں