ٹنڈو محمد خان، محکمہ تعلیم میں کرپشن کے سبب چھوٹے ملازمین کو گرفتار کر کے بڑی مچھلیوں کو بچایا جارہا ہے ،پیر احمد سعید جان سرہندی

پیر 22 ستمبر 2014 16:03

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) محکمہ تعلیم میں کرپشن کے سبب چھوٹے ملازمین کو گرفتار کر کے بڑی مچھلیوں کو بچایا جارہا ہے ، کرپشن کے ماسٹر مائنڈ بااثر ہونے کے سبب صاف نکل جاتے ہیں ، کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ ثبوت چاہتا ہے تو میں فراہم کرونگا ۔

(جاری ہے)

پیر احمد سعید جان سرہندی تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی وسماجی رہنماء پیر احمد سعید جان سرہندی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کا محکمہ تعلیم کے دفتر پر چھاپا اور گرفتاریاں خوش آئندہ ہیں ،سندھ میں سرکاری محکموں میں احتساب بہت ضروری ہے ، محکمہ تعلیم میں کرپشن عروج پرہے بڑی مچھلیوں کو بچایا جارہا ہے ، غریب نچلے درجے کے ملازمین کو گرفتار کیا جارہا ہے ، جبکہ محکمہ تعلیم ٹنڈومحمدخان میں 2011میں 36جعلی اساتذہ کی بھرتی کی گئیں جس کے سلسلے میں چار کلاک گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے پاس بیک وقت محکمہ تعلیم میں چار چار ج ہیں جوکہ کرپشن میں مہارت رکھتے ہیں ، جن کی اعلی دماغوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم ضلع ٹنڈومحمدخان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور اس کا ماسٹر مائنڈ سابق ای ڈی او ہے ، جوکہ کرپشن کا بادشاہ ہے ، اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کیلئے بغیر پوسٹنگ کے محکمہ تعلیم کا تمام کام چلارہا ہے ، اس کیخلاف ایم پی اے کے آشر واد کے سبب کوئی کاروائی نہیں ہوتی ، جبکہ محکمہ تعلیم کا تمام جائز و ناجائز کام ایک پرائیوٹ بنگلے میں کیا جاتا ہے ، جبکہ محکمہ تعلیم اساتذہ تنظیم کا رہنماء ہر دوسرے ماہ عمرہ ادا کرتا ہے ،ظاہر ہے سرکاری ملازم ہونے کے ناتے ہر دوماہ میں عمرہ ادا نہیں کرسکتا ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پاس جعلی پاسپورٹ موجود ہے جس پر وہ سفر کرتا ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر کوئی تحقیقاتی ادارہ ثبوت مانگے گا تو میرے پاس موجود ہیں اور میں جلد ہی عدالت سے کرپشن کے بادشاہوں کیخلاف رجوع کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں