ٹنڈو محمد خان، جگر کے عارضے میں مبتلا 25سالہ نوجوان علاج کرانے میں مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:35

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) جگر کے عارضے میں مبتلا 25سالہ نوجوان اپنا علاج کرانے میں مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ، علاج پر 70لاکھ روپے خرچ ہونگے ، سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے ، متاثرہ شخص کے والدین کی حکومت سے اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کاؤنسل سیری کے گاؤں محمد صالح بڑدی کے رہائشی شوکت علی بڑدی نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈومحمد خان میں پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ اس کا 25سالہ نوجوان بیٹے امام بخش بڑدی کا جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ، جس کا ہم نے کافی عرصے سے مسلسل علاج کرایا ہے اور اسے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف اسپتالوں میں دیکھایاہے ، ڈاکٹر ز نے علاج کرنے سے جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا علاج بھارت میں ہوگا ، جس پر 70لاکھ روپے خرچہ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ ہم غریب ہیں دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے نصیب ہوتی ہے ، اس کا اتنا مہنگا علاج کہاں سے کرائیں ، انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی سندھ ، گورنر سندھ ، صوبائی وزیر صحت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کا علاج سرکار ی خرچ پر کرایا جائے اور ان کے بیٹے کی زندگی بچائی جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں