سرکاری محکموں میں معذور کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کیخلاف معذور افراد کی پریس کلب کے سامنے چوتھے روز بھی بھوک ہڑتال

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:37

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) سرکاری محکموں میں معذور کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کیخلاف معذور افراد کا پریس کلب کے سامنے چوتھے روز بھی بھوک ہڑتال کی اور سخت نعریبازی کرتے ہوئے ، سرکاری محکموں میں نوکریاں دئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں میں معذور کوٹہ پر نوکریاں نہ دیئے جانے کیخلاف ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد ، ممتاز علی ، نینو رام ، اللہ بخش ملاح ، شیر خان ، اصغر علی سولنگی وودیگر نے پریس کلب کے سامنے چوتھے روز بھی بھوک ہڑتال کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر معذور افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ، ایم این اے ، ایم پی ایز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور گذشتہ پانچ سالوں سے ہمیں صرف اور صرف جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اگر ہمیں معذور کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں تو ہم عزت کا روزگار کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ سرکاری محکموں میں معذور کوٹا پر نوکریاں دی جائیں اور بھکاری بننے سے بچایا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں