ٹنڈو محمد خان کے قریب نامعلوم افراد نے مندر کو آگ لگادی

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:27

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) ٹنڈو محمد خان کے قریب نامعلوم افراد نے مندر کو آگ لگادی۔ ہندو برادری نے الزام لگایا کہ ان کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ٹنڈومحمدخان شہرکے نزدیک بیراج کالونی روڈ پر واقع مندر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ ہندو برادری کے مقامی رہنما نے بتایا کہ رات دیر تک وہ مندر میں موجود تھے اور پوجا کرکے گئے تھے۔

(جاری ہے)

قریبی بنگلے کے چوکیدار نے اطلاع دی کہ اس نے مندر کے پاس سے 4نامعلوم افراد کو موٹرسائیکلوں پر جاتے ہوئے دیکھاگیا۔ رہنما نے مندرجلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ہندو پنچایت کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ جب تک اس جگہ کی مرمت مکمل نہیں ہوتی یہ جگہ غیر محفوظ ہے۔اپنی مورتیوں اور مذہبی کتابوں کو عبادت کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے جایا کریں-

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں