اسسٹنٹ سیشن جج نے پولیس سے جھگڑے اور ڈیوٹی میں مداخلت کے کیس میں 10افراد کو سزا سنادی

جمعہ 28 نومبر 2014 19:45

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) سینئر سول اینڈ اسسٹنٹ سیشن جج ٹنڈومحمدخان عبدالحکیم قاضی کی عدالت میں سماعت پولیس سے جھگڑے اور ڈیوٹی میں مداخلت کے کیس میں عدالت نے 10افراد جن میں زبیر بھٹی ، افتخار بھٹی ، اکبر میمن ، حاجی میمن ، عمیر تیلی ، عنایت بھٹی ، یونس بھٹی ، شاہنواز پٹھان، دانش پرہیاڑ اور ضمیر الدین شامل ہیں ، جن کو ایک ایک سال اور 10 دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، واضح رہے کہ سن 2011میں ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او علی محمد مغل سے پھلیلی پل پر جھگڑا کرنے کے الزام میں مذکورہ افراد پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں