ٹنڈو محمد خان،75کلوچرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم

منگل 16 دسمبر 2014 21:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) 75کلوچرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹنڈومحمدخان خادم حسین تنیو نے 75کلو چرس رکھنے کے الزام میں نامزد ملز م یونس پٹھان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،یاد رہے کہ محکمہ ایکسائیز پولیس نے 18جنوری 2014کو ملزم یونس پٹھان کو 75کلو چرس سمیت گرفتار کر کے کرائم نمبر 114.2014کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں