ٹنڈومحمدخان،مختلف سماجی تنظیموں کی سانحہ پشاور کیخلاف احتجاجی ریلی ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:54

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) مختلف سماجی تنظیموں کی سانحہ پشاور کیخلاف احتجاجی ریلی ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، واقع میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈومحمدخان کی مختلف سماجی تنظیموں این جی اوز نیٹ ورک، این سی ایچ ڈی ، ایچ ڈی ایف ودیگر کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف محمد اسحاق سولنگی، علی نواز لنڈ ، راحیل رضا ، عبدالواحد کھوسو ، پیر نیاز جان سرہندی ، غلام نبی زؤر ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سپروائیز مظفر بھٹی ، عاشق بھٹو ، تاج محمد رونجھو ، فیض سولنگی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ دہشت گردی کیخلاف سخت نعریبازی کررہے تھے ، اس موقع پر واقع میں شہید ہونیو الے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں