ٹنڈو محمد خان، سیاسی و سماجی رہنماء میر حیدر تالپور کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 7 جنوری 2015 18:35

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)سیاسی و سماجی رہنماء میر حیدر تالپور کی گرفتاری کیخلاف سماجی رہنماء میر علی احمد تالپور کی قیادت میں پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی اس موقع پر سماجی رہنماؤں میر علی احمد تالپور ، شہزاد بوزدار ، شکیل بھٹی، علی نواز کمبھار ، ممتاز رند اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میر حیدر علی تالپور کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے ، جس کی ہم پرزور لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ میر حیدر تالپور نے ہمیشہ غریب عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ میر حیدر علی تالپورکیخلاف جھوٹا مقدمہ ختم کر کے فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں