میرے بیٹے کو بلاجواز گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پیرمحلے کی رہائشی خاتون کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:34

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) میرے بیٹے کو بلاجواز گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ، خواتین و بچوں کو حراساں کیا گیا ، میرے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے ، انصاف فراہم کیا جائے ، پیر محلے کی رہائشی مسما ت حسنہ بانو بھٹی کی میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے علاقے پیر محلہ کی رہائشی مسمات حسنہ بانو بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ روز اینٹی نارکو ٹیکس فورس حیدرآباد کی ٹیم کے اہلکار ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اہل خانہ و معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ، گھر کا سامان تو ڑ دیا اور میرے بیٹے عاشق علی بھٹی کو بلاجواز گرفتار کرتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایااور اپنے ہمراہ لے گئے ، میرے بیٹے کو منشیات کے جھوٹے مقدمات میں پھسایا جارہا ہے اور میرے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے ، اینٹی نارکوٹیکس فورس کے اہلکار گھر میں موجود ہزاروں روپے نقد و زیورات بھی اپنے ہمراہ لے گئے ، مسمات حسنہ بانو بھٹی نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف سپریم کو رٹ ، وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کی جان بچاتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں