آبادگاروں کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیخلاف سندھ چیمبرس آف ایگریکلچر کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے میر غلام علی پارک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 17 جنوری 2015 18:39

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) گنے کا مقرر کردہ ریٹ نہ بڑھانے ،مل مالکان کی ھٹ دھرمی اور آبادگاروں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف سندھ چیمبرس آف ایگریکلچر کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے میر غلام علی پارک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا ، اس موقع پراقوام متحدہ کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون ، سابق ضلع کاؤنسل چیئرمین حیدرآباد پیر خالد سعید جان سرہندی ، چیمبر آف ایگریکلچر کے صدر ڈاکٹر ندیم قمر ،جنرل سیکریٹری نبی بخش سٹھیو ، سابقہ ضلعی ناظمہ ٹنڈو الہیار راحیلامگسی ، قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو ، سماجی رہنماء پیر احمد سعید جان سرہندی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی ناکامی کے باعث ، سندھ کے آبادگاروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچ رہا ہے اور عدالتی حکم کے باوجود ملز مالکان مقرر کردہ قیمت 182روپے فی من دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت ان کیخلاف کاروائی کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت سندھ کو بنجر کر کے برباد کرنا چاہتی ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ، مل مالکان کی جانب سے آبادگاروں کو نہ دیئے جانے اور شوگر ملوں کی بندش سے آبادگار معاشی بدحالی کا شکار ہورہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ آبادگاروں کو مقررہ کردہ ریٹ نہ دیئے گئے تو پورے سندھ میں دھرنے دیکر روڈ بلاک کردیئے جائیں گے اور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں