ٹنڈومحمدخان، راجو نظامانی کے گرلز ہائی اسکول میں جشن میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد

پیر 19 جنوری 2015 21:01

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے راجو نظامانی کے گرلز ہائی اسکول میں جشن میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حضور کی شان میں نعت پیش کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس موقع پر جعفرنظامانی ، عبدالوحید نظامانی ،لا ل محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم سیرت النبی ﷺ پر عمل نہیں کریں گے اس وقت تک ہمیں دین او رآخرت میں کامیابی نہیں مل سکتی ، ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کی سر بلندی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ، انہوں نے سانحہ پشاور پر افسو س کا اظہار کیا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں