میمن فاؤنڈیشن اور انڈس میڈیکل کالج کی جانب سے مفت آئی کیمپ لگایا گیا

منگل 20 جنوری 2015 20:32

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) میمن چیئر ٹیبل اسپتال ٹنڈومحمدخان تین روزہ مفت آئی کیمپ میمن فاؤنڈیشن اور انڈس میڈیکل کالج کی جانب سے لگایا گیا ، جس میں دو ہزار سے زائد افرادکا چیک اپ کیا گیا اور درجنوں افراد جو آنکھوں کے مرض میں مبتلا تھے ان کا مفت آپریشن کر کے چشمے اور ادویات فراہم کیا گیا ، جبکہ مریضوں کیلئے کھانے پینے اور دیگر سہولتیں بھی مفت فراہم کی گئیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں