ٹنڈومحمدخان،مقبرو شریف روڈ پر پانچ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

جمعرات 22 جنوری 2015 20:51

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) ٹنڈومحمدخان ملاکاتیار کے قریب مقبرو شریف روڈ پر پانچ نامعلوم مسلح افراد نے تاجروں کی سوزوکی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ، گاڑی کے نہ روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ڈرائیور عطا محمد رمیپوٹو کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ، زخمی کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ، جبکہ واقع کی رپورٹ ملاکاتیار کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں