سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ بنانے والے دوبارہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیخلاف سرگرم ہوگئے ہیں ،حاجی امین لاکھو

بدھ 28 جنوری 2015 17:38

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ بنانے والے دوبارہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیخلاف سرگرم ہوگئے ، سندھ کی شا ہرائیں بلاک کرنے والے سندھ اور عوام کے خیر خواہ نہیں ، عوام احتجاج کی سیاست سے بیزار آچکے ہیں ، اربا ب رحیم ، لیاقت جتوئی ، اسماعیل راہو ، شیرازی اور منگسی نے ہمیشہ آبادگاروں کیساتھ زیادتیاں کی ، آج کس منہ سے آبادگاروں کی نمائندگی کررہے ہیں یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر حاجی محمد امین لاکھونے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے عوام کو روزگار دیا اور سندھ میں خوشحالی کا دور شروع کیا ، ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی نے اپنے دور میں ریکارڈ کرپشن کی جس کے باعث سندھ معاشی بدحالی کا شکار ہوگیا، مخالفین کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سندھ کی ترقی پسند نہیں یہی وجہ ہے کہ آج مخالف سیاستدان سندھ کی ترقی کو روکنے کیلئے شاراہیں بلاک کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ گنے کے نرخ پر سندھ حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے، لہذا آبادگاروں کے نام پرسیاست کا سلسلہ بند ہوناچاہیے ہر دور میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے آبادگاروں اور ہاریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ، اگر آصف علی زردار ی نے شوگر ملیں خریدی ہیں تو اس سے علاقے میں خوشحالی آئی ہے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار ملا ہے ، سید قائم علی شاہ بہتر اندا زمیں سندھ کی وزارت اعلی چلا رہے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ آمروں کا ساتھ دیا ، سندھ اسمبلی میں سندھ کے منتخب نمائندوں نے متحدہ کو منہ توڑ جواب دیا ، متحدہ کے میمبر سندھ اسمبلی ، اسمبلی کا تقدس پامال کررہے ہیں ، اس موقع پر اطلاعات سیکریٹری ارشاد علی میمن ، گلزار احمد بھٹی ، اللہ بخش عرف پپن بھٹی ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ودیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں