مجلس وحدت المسلمین ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اہم اجلاس،شکار پور بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 18:20

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مجلس وحدت المسلمین ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اہم اجلاس سانحہ شکارپور کیخلا ف سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو کی زیر صدارت دفتر وحدت ہاؤس میں منعقدہ ہوا ، جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع سیکریٹری جنر ل محب علی بھٹو ، محمو دا لحسن لغاری ، ارشد خاصخیلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شکار پور کے امام بارگاہ میں ہونیوالا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ، اس سانحہ میں قیمتی جانیں ضایع ہوئی ہیں ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، واقعہ کیخلاف تین روز سوگ کا اعلان کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے اب اندرون سندھ کا رخ کر لیا ہے اور وہ آئے دن اس طرح کے حملے کررہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھ میں فوجی آپریشن شروع کرایا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں