پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کااجلاس ،نادرا آفس کے کلرک خرم ریاض آرائیں کے تبادلے کا مطالبہ

بدھ 4 فروری 2015 19:22

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اجلاس ضلعی صدر عبدالحکیم دستی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں پارٹی عہدیداران مشتاق احمد پلیجو ، اختر ہالیپوٹو ، سجاد علی ملاح ، انیل ویسریو ودیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں نادار آفس ٹنڈومحمدخان کے ایک کلرک خرم ریاض آرائیں کی جانب سے مختلف بہانے بنا کر لوگوں کو پریشان کئے جانے اور ایجنٹوں کی معرفت رشوت طلب کئے جانے کی پرزور لفظوں میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیاگیا کہ نادرا آفس ٹنڈومحمدخان سے راشی کلرک خرم ریاض آرائیں کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے ، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں