سندھ حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے،صوبے میں امن و امان کی صورت حال مخدو ش ہے ،اسلم علی پھلپھوٹو

بدھ 11 فروری 2015 23:28

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر اسلم علی پھلپھوٹونے کہا ہے کہ سندھ حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اور سندھ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر نہیں کر سکی ہے ،جس کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، یہ بات انہوں نے ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف گاؤں میں منعقد ہونے والے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکن ہمارے قیمتی سرمایہ ہیں ، سندھ حکومت نے آبادگاروں کیساتھ مسلسل ناانصافیاں کیں اور گنے کا مقررہ کردہ ریٹ نہیں دلوایا ، جبکہ مل مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بھی آبادگاروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ، انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکن عوام کے مسائل بلا امتیاز حل کررہے ہیں اور عوام اب جھوٹے نعروں کے چکر میں نہیں آئیگی ، کارکن میر مرتضی بھٹو کے انقلابی جدوجہدکا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، اس موقع پر لغاری برادری کی معروف شخصیت وقانون دان پیر بخش لغاری نے اپنی برادری کے سینکڑوں افراد کیساتھ شہید بھٹو میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پرسید اسلم شاہ ، پیر غلام بابو جان سرہندی ، عبدالرزاق نظامانی ، سہیل ملاح ، قادر بخش نظامانی ،ریاست مقبول ، عبدالغفورکمبھار ودیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں