ضلعی انتظامیہ نے تجاویزات کی آڑ میں تاجروں کو نقصان بہت پہنچایا ہے ‘من پسند افراد کی تجاوزارت نہ ہٹانا زیادتی ہے،

ضلعی انتظامیہ کیخلاف مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی ‘ حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ، ٹریفک معطل

جمعہ 20 فروری 2015 18:36

ٹنڈومحمدخان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) ضلعی انتظامیہ کیخلاف مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی ، حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ، ٹریفک معطل ، ضلعی انتظامیہ نے تجاویزات کی آڑ میں تاجروں کو نقصان پہنچایا ، جبکہ من پسند افراد کے تجاویزات نہیں ہٹائے گئے جوکہ تاجر برادری کیساتھ زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاویزات کیخلاف آپریشن کئے جانے کے دوران تاجروں کو نقصان پہنچائے جانے اور برسر اقتدار ، سیاسی پارٹی سے وابسطہ افراد کے تجاویزات کو نظر انداز کئے جانے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ ، جئے سندھ تحریک ، جئے سندھ محاذ ، جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈیشن ، انڈس تاجر اتحاد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کیخلاف اسٹیشن روڈ سے ظہور ہالیپوٹو ، منیر نظامانی ، جاوید ہالیپوٹو ، جواد سومرو ، اصغر نوناری ، دولت ہالیپوٹو ، مانو سندھی ، زاہد جسکانی ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا جس کے باعث حیدرآباد بدین ، ٹھٹھ ، سجاول ، ڈگری ودیگر شہروں کو جانیوالی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حیدرآباد بدین روڈ پر تجاویزات کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا اور تاجر برادر ی کو شدید نقصان پہنچایا گیا ، غریب تاجروں کے پتھارے ہٹائے گئے جبکہ بااثر اور سیاسی وابستگی رکھنے والے دکانداروں کے تجاویزات کو نہیں ہٹایا گیا ، جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت ٹنڈومحمدخان میں نوکریاں فروخت کئے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، میرٹ رکھنے والے نوجوانوں کے کاغذات جمع نہیں کئے گئے ، جوکہ ٹنڈومحمدخان کے شہریوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ تجاویزات کی آڑ میں تاجر برادری کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور محکمہ صحت میں نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں