صوبائی اپیکس کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھرمیں غیررجسٹرڈمدارس کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری

پیر 23 فروری 2015 23:14

ٹنڈومحمد خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) صوبائی اپیکس کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھرمیں غیررجسٹرڈمدارس کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے منگل کو ٹنڈومحمد خان میں قائم دو غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان پولیس نے دو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو دینی مدرسوں کو سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مدرسہ جامعہ علوم میں خواتین کو دینی تعلیم دی جارہی تھی، اس مدرسے کے نگراں مولوی عبدالمجید معاویہ تھے، مدرسے میں زیر تعلیم خواتین کو باہر نکال کر مدرسے کو سیل کردیا گیا ۔دوسری کارروائی بلڑی شاہ کریم کے قریب ڈھنڈھی کے علاقے میں کی گئی جہاں پر ایک اورغیر رجسٹرڈ مدرسہ کو سیل کردیا گیا۔ایس ایس پی نسیم آرا کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں مدرسے غیر قانونی طورپرطلبا کو تعلیم دے رہے تھے۔واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قومی ایکشن پلان کے تحت غیررجسٹرڈ اورمشکوک سرگرمیوں میں ملوث مدارس کیخلاف ملک بھرمیں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بدین میں بھی 17غیرقانونی مدارس کو سیل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں