ٹی بی کا علاج ہر صورت میں ممکن ہے اور اب اس کا دورانیہ بھی 6ماہ تک کرد یا گیا ہے،ڈاکٹرکریم بخش بڑدی

بدھ 25 مارچ 2015 20:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈومحمدخان ڈاکٹر کریم بخش بڑدی نے کہا ہے کہ ٹی بی لاعلاج نہیں ہے ، ٹی بی کا علاج ہر صورت میں ممکن ہے اور اب اس کا دورانیہ بھی 6ماہ تک کرد یا گیا ہے یہ بات انہوں نے ٹی بی کے سیمینار کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ڈاکٹر کریم بخش بڑدی نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 3لاکھ مریض پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جس میں 75فیصد نوجوان طبقہ شامل ہے ، انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ کی آباد ی پر 144افراد پر ٹی بی کے بلغم کی تصدیق ہوتی ہے ، انہوں نے کہاکہ سول اسپتال ٹنڈومحمدخان میں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہے اورٹی بی سے بچاؤ کیلئے مختلف آگاہی پروگرام بھی کئے جاچکے ہیں ، ٹی بی ایک مرض سے دوسرے مرض میں پھیلتا ہے ، اس لئے ٹی بی کے مریض اپنا علاج بروقت کروائیں تاکہ معاشرے میں صحتمند ہوکر اپنا وقار بلند کرسکیں ، اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمان پاشا ، ڈاکٹر شبیر میمن ، ڈاکٹر علی بخش ملاح ، ڈاکٹر مقبول ملاح اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں