حیسکو ٹنڈومحمدخان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے ، پیر معصوم جان سرہندی

اتوار 29 مارچ 2015 23:23

ٹنڈومحمدخان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی نے کہا ہے کہ حیسکو ٹنڈومحمدخان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں او رتاجر برادری کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ آفیس کے ضلعی سیکریٹریٹ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، پیر معصوم جان سرہندی نے کہاکہ گرمی کے شروع ہوتے ہی ، حیسکو ٹنڈومحمدخان نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر کے شہریوں کو عزیت میں ڈال دیا ہے اور وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ، 24گھنٹوں میں صرف مشکل سے 10گھنٹے لائٹ ہوتی ہے اور 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں اور گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ رات کے وقت بھی بجلی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ، اس سے چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جبکہ بجلی کے بل بھی اسی طرح آرہے ہیں ، انہوں نے حیسکو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ گھٹایا جائے دیگر صورت حیسکو آفیس کا گھیراؤ کیا جائیگا ، اس موقع پر تحصیل صدر اسرار احمد عرف اشو میمن ،ضلعی جنرل سیکریٹری سید دلاور حسین شاہ ، اختر پٹھان ، اصغر مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں