ٹنڈومحمدخان،سندھ ترقی پسندپارٹی کی سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری اور بحریہ ٹاؤن منصوبے کیخلاف بھوک ہڑتال

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:10

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) سندھ ترقی پسندپارٹی کی جانب سے سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری اور بحریہ ٹاؤن منصوبے کیخلاف میونسپل کمیٹی آفیس کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسندپارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سندھ میں غیر مقامی افراد کو آباد کئے جانے اور بحریہ ٹاؤن منصوبے کیخلاف مرکزی رہنماء ڈاکٹر احمد نوناری ، ضلعی صدر اعجاز نوناری ، اقبال ہاجانو ، سارنگ شاہ ، انیس صبحپوٹو ، عبدالغفور قمبرانی ، جمن ملاح ، عبداللہ اعوان ودیگر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفیس کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال کی گئی ،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ساز ش کے تحت سندھ میں غیر مقامی افراد کو آبادکر کے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کئے جانے کی سازش کی جارہی ہے ، بحریہ ٹاؤن منصوبہ بھی سندھ کیخلاف سازش ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھی قوم اپنی دھرتی کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور سندھ دھرتی کی حفاظت کیلئے سندھی قوم دشمنوں سے مذاہمتی جنگ لڑنے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں