ٹنڈومحمدخان، گورنمنٹ کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے فنڈ ریلیز نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 23 اپریل 2015 15:12

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)ٹنڈومحمدخان ایجوکیشن ورکس کی تعمیراتی کاموں کی گورنمنٹ کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے فنڈ ریلیز نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ، اس موقع پر ٹنڈومحمدخان کے ایجوکیشن ورکس آفیس کے باہر گورنمنٹ کانٹریکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں عبدالغفور سموں ، نصیب اللہ ، راجکمار ، عرفان اور دیگر نے ایجوکیشن ورکس کے انجینئر پیر علی احمد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انجنیئر کی تعیناتی کے بعد کروڑوں روپوں کے فنڈز سے چلنے والا ترقیاتی کا م فنڈز رلیز نہ ہونے کے باعث بند پڑا ہوا ہے ، جبکہ تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا کام بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ، جس کے باعث علاقے کہ سرکاری اسکولوں کے شاگردوں کی تدرسی عمل متاثر ہورہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کا نوٹس لے کر فنڈ ریلیز کئے جائیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں