ٹنڈومحمدخان، سندھ پیپلز یوتھ کارکنان کا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 5 مئی 2015 19:47

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سندھ پیپلز یوتھ کارکنان کا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنے محسن سے غداری کررہے ہیں ، پیپلز پارٹی سے الگ ہونیوالوں کو ہمیشہ عوام نے مسترد کیا ، پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف نازیبہ الفاظ استعما ل کئے جانے کا سلسلہ فوری طورپر بند کیا جائے ، مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پیپلز یوتھ ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف ضلعی رہنماؤں گلزار احمد بھٹی ، اﷲ بخش عرف پپن بھٹی ، رضا محمدخاصخیلی ، معظم بھٹی ، شوکت علی میمن ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی سے ماضی میں بھی کچھ رہنماؤں نے غداری کی لیکن جب وہ پیپلز پارٹی سے الگ ہوئے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ، پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو جو عزت اور مقام دیا ، لیکن ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ٓج پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف نازیبہ الفاظ استعما ل کر کے اپنے محسنوں سے غداری کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت عمل ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو اگر پیپلز پارٹی سے اختلاف ہے تو وہ اپنی بیوی فہمیدہ مرزا اور بیٹے حسنین مرزا سے استعیفی ٰ لیں اور پیپلز پارٹی کے کسی ورکر سے مقابلہ کریں تو انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہاجائے گا ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف نازیبہ الفاظ استعما ل کرنا کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے ورکر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا گھیراء کریں گے ۔


متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں