پولیو کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ، عوام پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے مکمل تعاون کرے ،ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم

جمعرات 7 مئی 2015 22:17

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) پولیو کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ، عوام پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے مکمل تعاون کرے اور ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس میں پولیو مہم کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں آفسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ، ہم سب کو چاہیے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں ، پولیو کا خاتمہ صرف اس وقت ہی ممکن ہے ، جب لوگوں میں پولیو کے نقصانات کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے ، ضلع ٹنڈومحمدخان میں 18مئی سے 20مئی تک پولیو مہم شروع کی جارہی ہے ، جس کے ذریعے ضلع بھر کی تمام یونین کاؤنسلوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، عوام کو چاہیے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور ضلع ٹنڈومحمدخان کو پولیو سے پاک ضلع بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کریم بخش بڑدی ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوغلام حیدر ثنااﷲ رند ، اسسٹنٹ کمشنر بلڑی شاہ کریم جنید حمید سموں ، انفارمشین آفیسر زبیر میمن ، مختلف این جی اوز کے رہنماؤں سمیت محکمہ تعلیم کے آفسران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں