ٹنڈومحمدخان ، این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ ایکشن کمیٹی کا 10ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 مئی 2015 19:41

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ ایکشن کمیٹی کا 10ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، محکمہ فنانس سندھ کی جانب سے تنخواہوں کی منظور ی کے باوجود اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں ، جس کے باعث اساتذہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ، جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ ایکشن کمیٹی نے 10ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں گذشتہ 10ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں ، محکمہ فنانس سندھ کی جانب سے دو ماہ قبل اساتذہ کی تنخواہیں منظور کی گئیں ، لیکن اب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں ، این ٹی ایس ٹیسٹ میں ضلع ٹنڈومحمدخان کے 128اور پی ایس ٹی کے 225اساتذہ پاس ہوئے ، لیکن مسلسل ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی کھلا سکیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں