ٹنڈومحمدخان، گاؤں راجو نظامانی و گردو نواح کے چھوٹے آبادکاروں کا بااثر آبادکاروں کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

بدھ 3 جون 2015 21:08

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) گاؤں راجو نظامانی و گردو نواح کے چھوٹے آبادگاروں کا بااثر آبادگار کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ ، سخت نعریبازی ، محمد خان شاخ کے چھوٹے آبادگاروں کو تین سال بعد پانی ملا ، لیکن بااثر آبادگار ایرگیشن کے عملے کو بلیک میل کر کے سارے پانی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، چھوٹے آبادگاروں کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فوری طو ر پر بند کیا جائے ، مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے گاؤں راجو نظامانی وگردو نواح کے چھوٹے آبادگاروں نے بااثر آبادگار کیخلاف رئیس منیر احمد نظامانی ، رئیس عبدالباقی نظامانی ، محمد حسن نظامانی ، محمد خان نظامانی ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد خان شاخ کے آبادگاروں کو 30سالہ بعد پانی ملا ہے ، جس کے باعث چھوٹے آبادگاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، لیکن علاقے کا ایک بااثر آبادگار ایرگیشن عملے کو بلیک میل کر کے سارے پانی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، ایرگیشن کے موجودہ انجنئیر اکرام قریشی ، رحیم قریشی اور ایس ڈی او امتیاز میمن کو بااثر آبادگار بلیک میل کررہا ہے اور ان کے تبادلے کی کوششیں کررہا ہے ، اگر ایرگیشن عملے کو تبدیل کیا گیا تو یہ چھوٹے آبادگاروں کیساتھ سراسر زیادتی ہوگی ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ بااثر آبادگار کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے اور محمدخان شاخ کے چھوٹے آبادگاروں کو پانی فراہم کیا جائے تاکہ وہ فاقہ کشی پر مجبور نہ وہوں ، اگر ایرگیشن عملے کیخلاف کوئی کاروائی کی گئی تو محمد خان شاخ کے آبادگار بھرپوراحتجاج کریں گے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں