فلاحی تنظیم ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے برما کے مسلمانوں کو قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 6 جون 2015 16:09

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) فلاحی تنظیم ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے برما کے مسلمانوں کو قتل عام اور ہونے والے تشدد کے خلاف ضلع صدر شہزار بوزدار کی قیادت میں الفتاح چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اس موقع پر شہزاد بوزدار،پپوبلوچ،قاضی توقیر ،سرجیل میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برماکے مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ہونے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں امت مسلماں کھبی بھی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں