ٹنڈو محمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر علی بخش ملاح نے چار روز میں ایک کروڑ 87لاکھ روپے کے جعلی بل بنا کر رقم نکلوالی،پیر احمد سعید جان سرہندی
منگل 7 جولائی 2015 18:13
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کے سماجی رہنماء پیر احمد سعید جان سرہندی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت ضلع ٹنڈومحمدخان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا چارج سنبھالنے والے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی بخش ملاح نے چار روز میں ایک کروڑ 87لاکھ روپوں کے جعلی بل بنا کر رقم نکلوالی ، جنریٹر کے پیٹرول کی مد میں 1لاکھ 99ہزار روپے ، گاڑیوں کے پیٹرول کی مد میں8لاکھ 70ہزار روپے ، جھاڑو، ٹشو ، صابن ودیگر استعمال کی اشیاء کی مد میں 7لاکھ 90ہزار روپے ، ادویات کی خریداری کی مد میں 1کروڑ 68لاکھ 64ہزار روپے ، دفتری استعمال کا سامان 22ہزار 6سو روپے ، یونیفارم کی مد میں 8ہزار 700روپے اور پرنٹنگ کی مد میں 11ہزار 9سو روپے نکلوائے گئے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، پیر احمد سعید جان سرہندی نے کہاکہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، سول اسپتال میں عوام کو ادویات و جنریٹر کی سہولت معیسر نہیں ، سول اسپتال میں صرف 2ایمبولینس کام کررہی ہیں ، جبکہ محکمہ صحت کی درجنوں گاڑیاں خراب کھڑی ہیں ، صرف 2ایمبولینس نے لاکھوں روپوں کا پیٹرول کس طرح استعمال کیا ، انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت میں ہونیوالی کرپشن میں ضلع ٹنڈومحمدخان کے منتخب نمائندوں کی سرپرستی حاصل ہے ، کیوں کہ بتایا جاتا ہے کہ کمیشن کا ایک بڑا حصہ ان منتخب نمائندوں کو دیا جاتا ہے ، گذشتہ سات سالوں سے ٹنڈومحمدخان کے تمام محکموں میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، لیکن کوئی انکوائری کرنے کو تیار نہیں ، اس موقع پر سماجی رہنماء نے صحافیوں کو کرپشن کے دستاویزی ثبوت بھی فراہم کئے ، انہوں نے نیب اور ایف آئی اے سے اپیل کی کہ وہ ضلع ٹنڈومحمدخان محکمہ صحت میں ہونیوالی کرپشن کا نوٹس لیں اور کرپشن میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آل ریونیو ایمپلائز ایسوس ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ڈی سی آفس کے باہر پریا کماری کی بازیابی کے ..
ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،ملزم گرفتار ،120لیٹر کچی شراب برآمد
ٹنڈو محمد خان پولیس بی آئی ایس پی میں رقوم کی ناجائز کٹوتی کرنے والے 3ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کرلیا ..
گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں طلبا و طالبات نے ریلی نکالی
اگر 24 گھنٹوں میں میری بیٹی نشا کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو میں خود کو گ لگالوں گی ،شریمتی کزو
ٹنڈو محمد خان،بلڑی شاہ کریم پولیس نے چھینی جانے والی کار برآمد کر کے مالک کے حوالے کردی
ڈرینج سسٹم کیلئے بنائے گئے نالوں کا کام سست روی کا شکار
سندھ بروہی اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے 15 مددگار پولیس سینٹر کے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ..
ٹنڈو محمد خان،موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں زوردار ٹکر،ایک شخص شدید زخمی ،اسپتال منتقل
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس
ٹنڈو محمد خان :آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پرائمری اسکول ٹیچرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ..
پیپلز کالونی کھانا پکانے کے دوران چنگاریاں اڑنے سے مزدوروں کے کچے گھروں میں آگ لگ گئی
ٹنڈو محمد خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ