وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن)ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی کو اسلام آباد طلب کرلیا
ہفتہ 19 ستمبر 2015 21:35
ٹنڈومحمد خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی کو بلدیاتی انتخابات اور ضلع کے مسائل کے حوالے سے اسلام آباد آج بروز اتوار طلب کر لیا ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی نے اسلام آباد روانگی سے قبل مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات اور ضلع کے مسائل کے حوالے سے اسلام آباد میں بات چیت کئے جانے کا امکان ہے اور ضلع کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل بلا امتیاز حل کئے جارہے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا ، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف قوم کے حقیقی لیڈ رہیں ، جنہوں نے بیروزگار عوام کیلئے روزگار کے وافر مقدار میں مواقع فراہم کئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات ضلع کے اہم مسائل اور کارکنوں کے مسائل کو بھی میاں نواز شریف کے سامنے رکھا جائیگا ، اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماؤں سید دلاور حسین شاہ ، اصغر مغل ، میر حسن ملاح ، اختر پٹھان ، قاضی غلام حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈو محمد خان کے گاں کیرو کولہی میں 5بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی
ٹنڈومحمد خان کے گاؤں خیروبوزدار میں زہریلی شراب پینے کے باعث تین نوجوان بے ہوش ہوگئے
ضلع بھر کی تمام غیر فعال سرکاری ڈسپنسریز کو عوام کے لیے استعمال کے قابل بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
ٹنڈو محمد خان،گاؤں خمیسو خان لغاری میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،4افراد شدید ..
عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان
غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ یہ فکریہ ہے،پیر اسد اللہ سرہندی
ْٹنڈو محمد خان، اناج منڈی سے یاسر شیخ کے گھر کے باہر سے ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے فرار
ٹنڈومحمدخان ، خاتون ڈاکٹر نے ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال کی ایم ایس کا چارج سنبھال لیا
ٹنڈو محمد خان: سینئر صحافی قاضی شمس کے بیٹے زین پر تشدد اور حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ..
ایم پی اے خرم کریم سومرو سات کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پیور بلاک اسکیم کا افتتاح کردیا
ٹنڈو محمد خان، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے زوردار تصادم ،2افراد زخمی
ٹنڈو محمد خان، پرھیاڑ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،16افراد زخمی
ٹنڈو محمد خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری