اقلیت یا اکثریت، ملک میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 20:58

اقلیت یا اکثریت، ملک میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں: عمران خان

عمر کوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اقلیت یا اکثریت، ملک میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں عوام کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں۔ اقلیت یا اکثریت، ملک میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دیوالی کنٹینر پر منائی، آج عمر کوٹ میں ہوں۔

ہندوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک انصاف ملک کے چاروں صوبوں میں ہے۔ نئے خیبرپختونخواۃ حکومت کو مثالی بنا کر قوم کو دکھائیں گے۔ پنجاب اور سندھ میں پولیس کو تحریک انصاف کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ لیکن نئے پاکستان میں پولیس کسی پر ظلم نہیں کرے گی۔ نئے پاکستان کا نظام غریبوں کی غربت ختم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں