عمر کوٹ : بلاول بیٹے ایسی تقریریں‌نہ کرو، میرے پاس آو میں آپ کو لیڈ ر بننا سکھاوں گا، سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔ عمر کوٹ میں‌پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا جلسے سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 12:45

عمر کوٹ : بلاول بیٹے ایسی تقریریں‌نہ کرو، میرے پاس آو میں آپ کو لیڈ ر بننا سکھاوں گا، سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔ عمر کوٹ میں‌پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا جلسے سے خطاب

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں. پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کل کے شاندار جلسے کی مبارکباد دیتا ہوں، اس ملک میں ظالم لوگ شفاف انتخابات نہیں ہونے دیں گے، لیکن میں سندھ کے لوگوں کے لیے یا راستہ نکالنے جارہا ہوں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کا استعمال روکا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، ہمیں مل کر ظلم ختم کرنا ہے کیونکہ اگر ایسا ہی رہا تو آپ سب کے بچے بھی مستقبل میں غلامی کرتے رہیں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ظالم لوگ کرسی بھی نہیں چھوڑتے۔بزدل بڑا نسان نہیں بن سکتاہمیشہ اپنے خوف پر قابو پانے والا ہی کامیاب ہوتا ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں کارکنوں کی جدو جہد اور جذبہ نظر آتا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو جمہوریت میں تقریر نہیں کر سکتے یہی تو بادشاہت ہے کاغذ پر لکھ دینے اور لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، انہوں نے کہا کہ بلاول بیٹے ایسی تقریر نہ کرو پہلے یہ بتاؤ کہ آپ کی کوالیفکیشن کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ بلاول بیٹا میرے پاس آؤ میں آپ کو لیڈر بننا سکھاؤں گا.

جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں باریاں لینے والوں نے ظلم کے سوا کچھ نہیں کیا، ناکامی یتیم ہوتی ہے اور کامیابی کے سب دوست ہوتے ہیں. عمران خان نے کہا کہ میں دو بار گر چکا ہوں، مجھے اب کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ ہار اب مجھے نہیں ہرا سکتی. عمران خان نے جلسے سے کہا کہ سندھ کے لوگو! کیڑے نہیں بلکہ اقبال کے شاہین بنو.

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں