عمرکوٹ ‘ نامعلوم افراد نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 17 نومبر 2015 14:05

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) عمرکوٹ میں نامعلوم افراد نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو عینی شاہدین کے مطابق عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی کی یوسی بریجی کے جنرل کونسل کے (ن) لیگی امیدوار شبیر احمد اپنی دکان پر اپنے والد کے ہمراہ موجود تھے کہ 3 نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول امیدوار کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیاواقعے کے بعد مشتعل افراد نے عمرکوٹ-میرپور خاص روڈ بلاک کردیا اور احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر کو مکمل کیا جاچکا ہے جس کے تحت خیر پور ‘ سکھر ‘ گھوٹکی ‘لاڑکانہ ‘قمبر شہداد کوٹ، شکار پور ‘جیکب آباد اور کشمور میں انتخابات ہوئے ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں