عمر کوٹ:جیالوں کی فائرنگ سے 5افرادزخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2015 16:14

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔19 نومبر۔2015ء) چھاچھرو کے نواحی گاؤں نیبرو میں پی پی کے جیالوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشن کریم راہموں پر پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں نے مخالف امیدواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو عمر کوٹ ضلعی ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں