جشن عید میلادالنبیﷺکے موقع پر سکیورٹی مکمل اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ
تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغان کیا جائے گا، مخدوم عقیل الزمان
بدھ 16 دسمبر 2015 19:40
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) جشن عید میلادالنبیﷺکے موقع پر سکیورٹی مکمل اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اورتمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغان کیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے ڈپٹی کمشنر دربار ہال عمرکوٹ میں جشن عید میلادالنبیﷺکی تقریبات منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 سبھاش چندر ، رینجرز کے آفسر ذوالفقار ، ڈی ایس پی عمرکوٹ علی رضا ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ٹی ایم او ز ، محکمہ حیسکو ،محکمہ صحت، مختلف مکاتب کے فکرو علماء اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لیے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں اور عمرکوٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ،انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنرو ں کو ہدایت کی کہ12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺکے حوالے سے اپنے اپنے تعلقوں میں اجلاس طلب کر کے ہدایت دیں اور کنٹرول روم قائم کریں ، انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور مسجدوں میں شب داری کرنے والے نمازیوں کے لیے سکیورٹی کے موثر انتظامات کو مکمل کیاجائے، انہوں نے میونسپل عملے کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹ پر چونے ڈالنے کا انتظامات ، صفائی ستھرائی اور روشنی کے معقول انتظامات فوری کریں اور جلوسوں کے گزرنے والے راستوں میں جہاں کہی کھڈے ہیں وہاں پیچنگ ورک اور گڑہوں کے ڈھکن لگائے جائے اور تمام مسجدوں کے سامنے صفائی کو یقینی بنائیں، انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے ساتھ اپنی میڈیکل موبائل ٹیمیں اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائے،انہوں نے محکمہ حیسکو کو ہدایت کی کہ 01 ربیع اول سے 12 ربیع اول تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، انہوں نے محکمہ ایجوکیشن اور مقامی این جی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام اسکولوں میں سیرت میلاد النبی ﷺ کی تقریبات منعقد کریں اور حضور اکرام ﷺ کی زندگی کے حوالے سے سیمینار ، تقاریر ، حمدو ثناء، نعت خوانی کے پروگرام منعقد کروائے جائیں جبکہ اس دن بچوں میں میٹھائی تقسیم کی جائے ، اس موقع پر رینجرز کے آفسر ذوالفقار نے کہا کہ رینجرز کی 08 موبائل ٹیمیں ضلع میں گشت کریں گی اورکسی بھی نا خوشگوار واقع کے پیش نظر رینجرز ہائی الرٹ ہوگی ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم شر پسندوں پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے عمل سے کسی بھی شخص کی دل آزاری نہ ہو تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمرکوٹ میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد
ضلع عمرکوٹ میں موجود بارش کے تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ، ولی محمد بلوچ
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ڈپٹی کمشنر
مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے مسلم لیگ نواز عمرکوٹ کے وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ..
مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے مسلم لیگ نواز عمرکوٹ کے وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ..
عمرکوٹ کے نوجوان نجی ٹی وی کے رپورٹر اسد علی بھرگڑی پر قاتلانہ حملہ صحافی شدید زخمی
تاریخ ان قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے علمی سرمائے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ
سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے عالمی یوم صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پانی کے عالمی دن موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے آگاہی ریلی کا انعقاد
جب تک متعلقہ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات نہیں ہوں گی تب تک وہ ان کی ..
عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کسی صورت قبول نہیں ہے انتظامیہ پولیس اور محکمہ ایکسائز عوام کے جذبات سے نہ کھیلے،شہری ..
عمرکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے