وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن

پیر 10 فروری 2014

Ashfaq Rehmani

اشفاق رحمانی

وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم جس کا مقصد فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے عملی کوششیں کرنا ہے۔ وش (WISH) ”Walk Into Soul & Heart “ کا مخفف جس کا مطلب ہے فنون لطیفہ کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور روحوں میں سفر کرنے اور ان کے خیالات کو مثبت دھارے میں لانے کی کوشش کرنا ہے۔وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن پڑھے لکھے نوجوانوں پر مبنی با صلاحیت ٹیم ہے جو اپنے ماضی کی روایات سے بھی پوری طرح مربوط ہیں اور دور حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے بھی اپنا ایک بھر پور اور مثبت وژن رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ابھرتے ہوئے معروف نوجوان مصنف ہدایت و اداکار اور”وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن“کے چیئرمین علی شان نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

علی شان کا کہنا تھا کہ آرٹ اور کلچر، اطمینان بخش زندگی کی ضمانت ہے،آرٹ اور کلچر انسانی زندگی کے اہم جزو ہیں، فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والے افراد چاہے وہ امیر ہوں یا غریب ، پڑھے لکھے ہوں یا ناخواندہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اطمینان بخش زندگی بسر کرتے ہیں۔

وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن فنون لطیفہ کی ہر شاخ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے جن میں ادب، ڈرامہ، موسیقی وغیرہ سب شامل ہیں۔ ابھرتے ہوئے معروف نوجوان مصنف ہدایت و اداکار اور”وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن“کے چیئرمین علی شان نے مزید بتایا کہ’وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن“ کے بنیاد ی مقاصد میں فنون لطیفہ کے ذریعے سماجی مسائل کی نشاندہی کرنے سمیت فنون لطیفہ کے ذریعے عوام میں سماجی و معاشرتی شعور پیدا کرنا اورکسی بھی فن کو سیکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے اندراور باہر انسانی فلاح کے لیے دیگر سماجی تنظیموں سے روابط بڑھانا اور مشترکہ سرگرمیاں منعقد کرناشامل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی شان نے مزید بتایا کہ اس پلٹ فارم کے ذریعے’غریب اور کسمپرسی کا شکار فنکاروں کے علاج معالجے اور مالی امداد کے لیے فنڈز کا حصول اولین ترجیح ہے ۔علاوہ ازیں فنون لطیفہ کے ذریعے اپنی تہذیب و ثقافت کا پرچار کرنا،فنون لطیفہ کے ذریعے امن، استحکام اوریک جہتی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوشش کرنا،فنون لطیفہ کی عملی تربیت کے لیے فنی ادارے کا قیام عمل میں لانا،رنگ نسل، ذات اورمذہب سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ جہت تنظیم کا قیام اور فنون لطیفہ اورادب سے متعلقہ مواد کی اشاعت جیسے منصوبہ جات بھی وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے پلٹ فارم سے شروع کئے گئے ہیں۔

وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کاافتتاح 17 ستمبر 2011ء کو الحمراء ادبی بیٹھک کیا گیا۔تقریب میں معروف شاعر اور کالم نگار پرائیڈ آف پرفارمنس جناب خالد احمد(مرحوم) اور فلم ٹی وی اور سٹیج کے سینیئر اداکار منیر سمیت معروف ادبی مورخ، محقق اور استاد ڈاکٹر تبسم کاشمیری اور ڈاکٹر سید شبیہہ الحسن (مرحوم) نے کی۔وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام تھیٹر پروڈکشن میں پہلی کامیابی ڈرامہ پروڈکشن ”شناخت“ تھی۔

جسے الحمراء ڈرامہ فیسٹیول میں پیش کیا گیا۔ اس ڈرامے میں شناخت سے محروم طبقے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا جن میں بطور خاص خواتین کے مسائل، ہیجڑوں کے حالات اور پڑھ لکھ کر نوکری کی تلاش میں سرگرداں نوجوانوں کی بے قراری کو موضوع بنایا گیا۔ ڈرامے کو علی شان نے تحریر کیا اور اس کی ہدایات آغا شاہد، ڈاکٹر فوزیہ تبسم اور علی شان نے دیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں دانیال مغل (گرو)، زبیر بھٹہ (خاموش کردار)، عادل جاوید (سلطانا ڈاکو)، محمد اورنگزیب سلیم (سپاہی)، آصف حسین (انسپکٹر)، نیہا ملک(عافیہ)، مسکان (بانو)، عرفان پاشا (خرم)، علی شان (شبو)، فخر کمال (پری)، علی رضوان پاشا (بجلی) شامل ہیں۔ڈرامہ ’شناخت‘ کے فنکاروں نے شائقین سے بھر پور دادکا عوامی پذیرائی ایوارڈ حاصل کیا۔

وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے تنظیمی و انتظامی ڈھانچہ کچھ اس طرح ہے کہ اس کے سرپرست اعلیٰ فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار منیر نادر اورمعروف ہدایت کار شہزاد گل ہیں جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں،ایم اے راحت،ڈاکٹر فوزیہ تبسم،آغا شاہد خان،رابعہ درانی،زوار کامریڈ شامل ہیں ۔وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئر مین علیشان کے مطابق دیگر تنظیی و انتظامی ڈھانچے میں سینیئر وائس چیئر مین عرفان پاشا،وائس چیئرمین عمران پاشا،پروڈیوسرزآذان ملک،اصغر حمید رانجھا،پروڈکشن ٹیم میں محمد عبداللہ، رحمان محمود خان،علی حیدر،ایاز اشرف،اسد عباس،نادیہ،محمد سفیان،وہاب میر، نوشیرواں سلطان، ایڈیٹروقاص خان،کیمرہ مین ناصر علی،محمد آصف،محمد حسیب کوریو گرافرز پونم،فخر زمان،دانیال مغل جبکہ سکرپٹ رائٹرز میں ڈاکٹر فوزیہ تبسم،ایم اے راحت ،علی شان ،عرفان احسن پاشا،عمران الحسن پاشا، شامل ہیں۔

ایگزیکٹو ممبرزمیں مہر خالد،شاہ بانو،محمد احتشام،بلال ارشد،احسن بٹ،ڈاکٹر زویا قاضی،زوہیب حیدر،محمد وسیم،عادل عزیز،سارہ گل اورمینجمنٹ ٹیم میں علی رضوان پاشا، قمر پاشا، زبیر بھٹہ، عادل جاوید، محمد اورنگزیب سلیم، حافظ شارق، مہتاب صدیق، نوشیرواں سرور، فیضان احمد، سبط حسن، عبدالوہاب، ظہیر قادر جیسے متحرک نوجوانوں کی ٹیم موجود ہے۔

وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے میڈیاو پبلک ریلیشن آفیسرمعروف نوجوان صحافی اشفاق رحمانی ہیں۔قارئین محترم اچھی صحت کو یقینی بنانے اورنفسیاتی تناوٴ سے چھٹکارے کے لیے آرٹ اور کلچر انسانی زندگی میں اہم کردار کرتے ہیں،جدید تحقیق کے ایک مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ صحت عامہ کے مسائل کے حل کے لیے کلچرل ایونٹس کا سہارا لینا انتہائی سود مند ثابت ہوا ہے۔

تو آئیے وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے جذبے آرٹ اور کلچر کے فروغ میں ان کے ہم قدم ہوں یقینا فنون لطیفہ کے ذریعے سماجی مسائل کی نشاندہی کرنے اور فنون لطیفہ کے ذریعے عوام میں سماجی و معاشرتی شعور پیدا کرنے کی جو مہم ”وش آرٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن“کے چیئرمین علی شان اور ان کی ٹیم نے شروع کی ہے اسے آگے بڑھانے کی قوی ضرورت ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :