زندگی کی مفت کلاس

جمعہ 31 اکتوبر 2014

Fauzia Bhatti

فوزیہ بھٹی

بات بس اتنی ہے کہ زندگی گزارنے کی مفت کلاس آپ جس کو جہاں مہیا کر سکیں کریں ،بانٹے جائیں بڑھاتے جائیں ورنہ دنیا آپ کی کلاس لینے میں کسر نہ چھوڑے گی اور ہاں زندگی میں ٹینشن لینے کا مذاق چھوڑ کر چل ماریں۔۔۔! سب چلتا ہے دنیا ہے!!!کوئی سکھائے نہ سکھائے آپ خود ہی سیکھ جائیے۔
تو کیا ہوا ہمارے جیسے سست الوجود لوگ اگر دو دو دن بستر میں سے ہی نہیں نکلتے،تو کیا ہوا اگر ہم شیشے(آئینہ ) میں چار سو پوز بھی مار کر دیکھ لیں ویسے کے ویسے ہی دکھتے رہتے ہیں،تو کیا ہوا اگر ہم اکثر و بیشتر ایسی ایسی کلاسیک "کھچ" مارتے ہیں کہ دنوں اس پر اداس یا خوش رہتے ہیں،تو کیا ہوا کہ ہماری روڈ سینس ہوبہو" جانا تھا جاپان پہنچ گئے چین" جیسی ہے۔

اس سب سے ماورا ہم اندرونی طور پر بے حد چالاک واقع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چالاک دو طرح کے ہوتے ہیں نا۔۔۔! ایک اندرونی چالاک یعنی "ڈھڈوں چالاک"اور ایک طرم خان ٹائپ بیرونی چالاک یعنی "چول چالاک"۔یہ ساری چالاکی ہم کوئی سیکھ کر نہیں جمّے تھے مطلب یہ کہ تھوڑے تھوڑے جراثیم تو فطری طور پر تھے اور کچھ ہم نے خود پالش کر لئے۔ پڑھائی میں یوں تو ہم ایوریج ہی تھے مگر اسی ہوشاری اور چالاکی نے ہمیں ہمارے اساتذہ کا ہمیشہ پسندیدہ بنایا ۔

کہنا تو بے ادبی ہوگی مگر اردو میڈیم پڑھ پڑھ کر اور اپنے اساتذہ کا رویہ دیکھ دیکھ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں کوئی "میرحسن"میسر نہیں آئے۔ایک پاؤں پر ناچنے جیسا پڑھتے پڑھتے آخر کار ہم ٹیکنکل طریقے سے پاس ہونے کے گُر سیکھتے ہی گئے۔۔۔!
تو سجنو۔۔۔!جیسے ہمیں پڑھانے کو کوئی ڈھنگ کا بندہ میسر نہ ہوا تو ٹھیک ایسے ہی زندگی کس طرح سے گزاری جائے یہ بھی ہم نے چپکے چپکے خود ہی دریافت کرلیااب بھی ہم نصاب سے زیادہ اپنی چھٹی حس کو ترجیح دیتے ہوئے بات کو تیور سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ لفاظی اور سچائی میں بس انداز کا ہی فرق ہوا کرتا ہے ۔

اب ہم اپنی قیمتی ،مکمل ذاتی،بقلم خود والی ڈکشنری سے آپ کو کچھ عام سے جملہ جات کے خاص سے معنی اور تشریح سے فیض یاب کرتے ہیں۔لوگوں کے لہجوں اور باتوں کو Judgeنہ کریں مگر کم سے کم سمجھنے کی کوشش کرنا آپ کا حق بنتا ہے نا۔
جملہ :۔"ایک دن ضرور"
معنی:۔کبھی بھی نہیں
تشریح:۔اس جملے کا صاف صاف مطلب ہوتا ہے کہ بھائی صاحب جا کر اپنا کام کریں۔

میں ایڈا ویلا نئیں۔گو کہ مجھ میں اتنی تہذیب ہے کہ میں آپ کی بات آرام سے سن رہا ہوں مگر دوبارہ یہ والی بات کم سے کم میرے سامنے دوہرانے کی ضرورت نہیں۔جاؤ شاباش ! اپنا کم کرو!!!
جملہ:۔"دیکھئے میری بات آپ کو شاید بری لگے"
معنی:۔میں آپ کو ذلیل کرنے والا ہوں،تیاری پکڑ لیں
تشریح:۔آپ جو کچھ سمجھتے اور جانتے ہیں مجھے اس کی ٹکے کی پروا نہیں ہے،آپ اپنی رائے اپنے پاس ہی رکھیں اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کاآپ کے فرمودات میں کوئی طلسمی اثر تھا تو براہ مہربانی منہ دھو لیں اور ہوش کریں۔

ااج کے بعد اگر اسی موقف کے ساتھ آپ میرے سامنے آئے تو مرضی ہے آپکی کیونکہ میں بڑا "ہتھ چھٹ "مشہور ہوں۔
جملہ:۔"کسی دن آئیے نا"
معنی:۔کسی طرح یہ ملاقات ختم ہو جائے
تشریح:۔گل سن یار!میں تم کو اول تو پسند ہی نہیں کرتا اور اگر بالفرض کر بھی لیتا تو اپنی رائے واپس لے لیتا،یہ جس کے گھر ہم غلطی سے مل ہی پڑے ہیں صرف اس کا لحاظ ہے ورنہ جو 500روپے والی سستی شکل ہے نا تمہاری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے پر تمہیں جرمانہ کرتا وہ بھی ڈالرز میں۔

کسی دن آئیے نا صرف اس لئے کہہ رہا ہوں کہ معاشرے میں میں کم سے کم اپنی عزت رکھنا چاہتا ہوں لوگ چاہیں میری عزت کریں نہ کریں ۔
جملہ:۔"اے ویاہ نہیں ہو سکدا"
معنی:۔ایویں ای ششکا پورا کرن لئی
تشریح:۔میرے اندر ہمت تو ہے نہیں بھیا!!!اس سے پہلے کہ اس محفل میں میری کسی تھرڈ کلاس حرکت کی وجہ سے میری "کچی " ہو جائے تو پری ایپمٹو رویے سے میں اسے پہلے ہی ہش ہش کر دوں۔

باقی یہ میرے اندر کا سلطان راہی روٹی کھلنے کے بعد سکون کر جائے گا،آپ ٹینشن نہ لیں،سکون ماریں۔
جملہ:۔"گڈ ہوگیا"
معنی:۔اس سے زیادہ بکواس سننے کا میرا موڈ نہیں
تشریح:۔میں اپنی بات کر چکا ہوں، جو ضرورت کی بات تھی وہ بھی سن لی، اب چولیں مار مار کے میرا دماغ کھانے کی قطعی کوئی حاجت نہیں۔اپنا نظریہ رکھو اپنی جیب میں اور بالفرض کوئی کیڑا ابھی بھی کلبلا رہا ہے تو "ڈیل ود اٹ"
جملہ:۔

"ارے!آج کیسے راستہ بھول گئے"
معنی:۔کتنے دنوں بعد ہتھے چڑھے ہو
تشریح:۔یوں تو تم ملتے یا نہ ملتے میرے زندگی پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑ رہا تھا مگر آج اگر قابو آ ہی گئے ہو تو میں فطرت و عادت سے مجبور محلے کی باجی رضیہ کی طرح کچھ طعنے مینے مار لوں،مجھے ٹھنڈ سی پر جائے گی!!! زندگی کا تھوڑا ساڑ کم ہو جائے گا۔آج میں تمہارا دن برباد کرنے اور دل دلانے میں بخدا کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑوں گا،تو شروع کریں؟؟؟
جملہ:۔

"یہ کہہ کر شرمندہ نہ کریں"
معنی:۔میری خوشی کی اس وقت کوئی انتہا نہیں
تشریح:۔یہ جو آپ اسوقت فرما رہے ہیں یہ بہت پہلے ہی کہہ دیتے تو اچھا تھا، مگر چلو اچھا ہوا آپ کی آنکھیں کھلیں۔میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میں کون ہوں مگر چلو کوئی بات نہیںآ پ اگر میری عظمت کو مان ہی گئے ہیں تو ۔۔۔ ٹھیک ای ہے پھر !!!
یہ چند جملہ جات ہیں ہم جانتے ہیں آپ کے پاس ان کا ذخیرہ ہو گا!!! بات بس اتنی ہے کہ زندگی گزارنے کی مفت کلاس آپ جس کو جہاں مہیا کر سکیں کریں ،بانٹے جائیں بڑھاتے جائیں ورنہ دنیا آپ کی کلاس لینے میں کسر نہ چھوڑے گی اور ہاں زندگی میں ٹینشن لینے کا مذاق چھوڑ کر ٹینشن دینا سیکھ لیں۔

۔۔! سب چلتا ہے دنیا ہے!!!کوئی سکھائے نہ سکھائے آپ خود ہی سیکھ جائیے
نوٹ :۔کالم ذہنی رو کے مطابق کچھ بے ربط سا ہے،برداشت کریں اور حوصلہ رکھیں آخر لوگ ہم سے بھی برا لکھتے ہیں۔۔۔ یار کیا ہو گیا آپ کو؟؟؟؟
پاکستان کاخیال رکھئے یہ آپکا ہے ۔اللہ سبحان و تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے! آمین

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :