تیر و ترکش

منگل 19 مئی 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

# پرویز رشید کے بیان کے بعد حکومت مدارس مذاکرات معطل
حالانکہ مسلم لیگ کی حکومت یا کم از کم پرویز رشید صاحب کو معطل ہونا چاہیے تھا اس بیان کے بعد
# اقتصادی راہداری منصوبے پر کچھ لوگ بھارت کی زبان بول رہے ہیں، احسن اقبال
اس لیے کہ آپ کی قیادت کو آج کل وہ زبان زیادہ سمجھ آتی ہے
# جاوید ہاشمی کو ن لیگ کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ ملے تو انہیں سینیٹر بن جانا چاہیے
ن لیگ کا ٹکٹ اور ہاشمی صاحب کو…لگتا ہے شاہ محمود صاحب آج کل کپتان خان کو لطیفے سنانے پر مامور ہیں
# صولت مرزا اور عزیر بلوچ جیسے چہروں کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویز مشرف
اور ان سیاسی جماعتوں کو این آر او جیسی سہولت آپ ہی نے فراہم کی تھی ناں!
# ذوالفقار مرزا حکومتی رٹ چیلنج کررہے ہیں، سپریم کورٹ نوٹس لے، شرجیل میمن
چیلنج کررہے ہیں مرزا صاحب حکومتی رٹ کو اور نوٹس لے سپریم کورٹ…واہ شرجیل میمن صاحب کیا بات ہے آپ کی!
# تین سال کے اندر لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، خواجہ آصف
اور تین سال بعد ن لیگ کی حکومت تو یقیناً ختم ہوجائے گی ’مدت‘ پوری کرکے
# بجلی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، ماروی میمن
آپ کی یہ کوشش تو پرویز مشرف دور سے جاری ہیں
# کراچی میں پانی کا بحران ہے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا، چیئرمین سینیٹ
جو پانی وزیراعلیٰ، وزراء اور حکومتی عہدیدار و اہلکار پیتے ہیں اس پانی کا بحران نہیں کراچی میں جناب!
# وزیراعلیٰ سندھ سے استعفاء مانگنا درست نہیں، چودھری نثار
کیونکہ اس طرح کی بات چل نکلی تو پھر دور تلک جائے گی
# کراچی میں سیاسی و انتظامی نااہلی نے مسائل میں اضافہ کیا، کور کمانڈر
نااہل سیاسی اور انتظامی ڈھانچے کو آخر درست کون کرے گا؟
# موجودہ جمہوریت کی آڑ میں عام آدمی کا استیصال کیا گیا، سراج الحق
آپ ہی تو اس جمہوریت کو بچانے کے لیے جرگہ جرگہ کھیلتے رہے ہیں عبدالرحمن ملک صاحب کو ساتھ لے کر!
# جاوید ہاشمی نے پی پی 196میں ن لیگ کی حمایت کردی
لگتا ہے ہاشمی صاحب کی باقی عمر اس طرح کے گناہ ہائے بے لذت کرنے میں ہی گزرے گی
# حکومت کا ’را‘ کے خلاف دنیا بھر میں مہم چلانے کا اعلان
اعلان کرنے سے ایسی مہمیں کامیاب نہیں ہوا کرتیں
# شامی جنگ میری مدت صدارت میں ختم نہیں ہوسکتی، اوباما
آپ کی مدت صدارت میں کوئی جنگ ختم بھی ہوسکتی ہے؟
# پولیس اور انتظامیہ کو آزاد ہونے کی ضرورت ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار
ہونے کی نہیں کراچی پولیس اور انتظامیہ کو آزاد کرانے کی ضرورت ہے جناب!
# کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، سید قائم علی شاہ
سائیں آپ ایک طرف ہوکر دم لے لیں یہ کام کسی اور کو کرلینے دیں
# میں زرداری اور الطاف حسین کی طرح ’را‘ کا ایجنٹ نہیں، ذوالفقار مرزا، ذوالفقار مرزا بلیک واٹر کا ایجنٹ ہے، سینیٹر عبدالرحمن ملک
اتنے معتبر آدمیوں کے ان بیانات کا کوئی تو نوٹس لے!
# قائد سلیم قادری کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے، ثروت اعجاز قادری
سلیم قادری صاحب کے فرزند بلال سلیم قادری تو آپ کے خوابوں کے متعلق کچھ اور ہی کہتے ہیں
# ارکان پارلیمان کی تنخواہیں 68 ہزار سے بڑھاکر 1 لاکھ 30 ہزار کردی جائیں گی، فاضل ارکان کو وفاقی سیکرٹریز کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا
اسے کہتے ہیں ’جمہوریت کی برکات ‘عرف ہم سب ایک ہیں، غریبو !کرلو جو کرنا ہے۔

(جاری ہے)


# حکمراں سانحہ ماڈل ٹاوٴن عوام سے اوجھل نہیں کرسکتے، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک
چاہے ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان نہ آئیں
# الیکشن میں دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، چودھری شجاعت و پرویز الٰہی
اور جو اس بھگتان سے فائدہ اٹھارہے ہیں ان میں سے اکثر آپ کے ساتھی رہے ہیں کسی نہ کسی دور میں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :