ٹاپ ٹین

پیر 14 ستمبر 2015

Rauf Uppal

رؤ ف اُپل

کچھ عرصہ پہلے abcnewspointپہ ایک فیچر شائع ہوا جس میں پاکستان کے ٹاپ ٹین کرپٹ سیاستدانوں کی فہرست پیش کی گئی۔ ۔
1 - آصف علی زرداری
-2نواز شریف
-3 الطاف حسین
-4 یوسف رضا گیلانی
-5 شہبازشریف
-6فضل الرحمن
-7راجہ پرویز اشرف
-8 حنیف عباسی
-9 مشاہداللہ سید
-10 رانا ثنا ء اللہ
اس رپورٹ میں جو الزامات ان لوگوں پرلگائے گئے ان پر اور دیگر الزامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

۔ ۔ ۔ اس رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ جو کہ دسویں نمبر پر ہیں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نون سے ہے جو سانحہ ماڈل ٹا ؤن کے مرکزی ملزم ہیں۔ ۔ وزیرِ قانون کی ناک کے نیچے قتل و غارت کا بازار کئی گھنٹے تک جاری رہا ، بے گناہ لوگوں کو محض ڈرانے کے لئے ان کی زندگیوں سے کھیلا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

۔ ان کی کرپشن میں سوئی گیس اور بجلی میں بے ضابطگیوں کے علاوہ غیر قا نونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں رانا صاحب ماہر مانے جاتے ہیں۔


مشاہد اللہ سید، سینٹر پاکستان مسلم لیگ نون بڑے پیمانے پر سرکاری خزانے میں خور برد میں ملوث ہیں ، سرکاری خزانے سے ذاتی طور پر کروڑوں روپے کا فائدہ اٹھانے والے پر نواز شریف سے تعلق ہونے کی وجہ سے کوئی ادارہ ہاتھ نہیں ڈالتا ۔ ۔ میڈیا میں جھوٹ بولنے کے ماہر بے پناہ کریپشن کے الزامات لگنے کے باوجود معزز اور محفوظ رہے مگر فوج کو بدنام کرنے کے جرم میں ظاہری طور پر سین سے آوٹ کر دیے گئے ہیں۔


حنیف عباسی جن کا تعلق بھی پاکستان مسلم لیگ نون سے ہی ہے، کے بارے میں کسی کو کوئی شک وشبہ نہیں، مسٹر ایفاڈرین کے نام سے مشہور 500 کلو گرام نشہ کی سمگلنگ میں اینٹی نارکوٹکس کو مطلوب سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے دندناتے پھر رہے ہیں۔ ۔ موصو ف پر میٹرو راولپنڈی کے منصوبہ میں بھی اربوں کے فراڈ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں۔ ۔ وزیرِ بہت اعلی صاحب کی سستی روٹی سکیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں بھی ثواب کما چکے ہیں۔

۔ان لوگوں میں شامل ہیں جو ہار کر بھی جیت کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اس لسٹ کے مطابق ساتوین نمبر پر ہیں،سابقہ وزیرِآعظم راجہ رینٹل کے نام سے مشہورہیں۔ ۔ رینٹل پاور پلانٹس میں کک بیک ) (kickbacksکے الزامات ان پر تقریبا ثابت ہیں۔ ۔ سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزام میں ان کی گرفتاری کے آرڈر بھی جاری کئے ۔


اس لسٹ کے مطابق چھٹے نمبر پر موجود شہنشاہِ منافق فضل الرحمن ہیں۔ ۔ ہر حکومت کا ساتھ آپ کی کامیاب سیاست ہے۔ ۔ ہر حکومت کا ساتھ دینے کی وجہ سے کرپشن کے الزامات سے محفوظ رہتے ہیں۔ ۔غیر قانونی الاٹمنٹ اور اپنے مدرسے کے لئے مراعات حاصل تو کر ہی لیتے ہیں ساتھ ساتھ پاکستان میں سیاسی زوال کی وجہ سے دیگر معاملات میں اپنا حصہ نکالنا ان کو خوب آتا ہے۔

۔جب بینظیر بھٹو سیاست میں آئیں تو آپ نے عورت کی حکمرانی کو اسلام میں حرام قرار یا مگر ڈیزل کے پرمٹ سے سب حلال ہوگیا ۔
کرپٹ لوگوں کی فہرست میں پانچوین نمبر پر پاکستان مسلم لیگ کے ایک اور انتہائی اہم اور بہت اعلی شہباز شریف صاحب شامل ہیں۔ ۔ پنجاب کے وزیرِ اعلی اور خود کو خادمِ اعلی کے نام سے خوش رکھنے والے میاں صاحب پر بہت زیادہ اور بہت سنگین الزامات ہیں جن میں پنجاب سستی روٹی کا ڈرامہ ، ییلو کیب اسکیم ، جنگلہ بس اور نندی پور پاور پراجیکٹ اہم ترین ہیں۔

۔ناقص منصوبہ بندی اور اربوں کی کمیشن نے آپ کو پاکستان کے کرپٹ ترین سیاستدانوں میں شامل کیا ہوا ہے۔
چوتھے نمبر پرپاکستان پیپلز پارٹی کے بہت اہم رہنمااور سابقہ وزیرِآعظم سید یوسف رضا گیلانی ہیں۔ ۔ وہ جو مقروض تھے اور رینٹ کی گاڑی استعمال کرتے تھے وزیرِ آعظم بننے کے بعد بہت تیزی سے کروڑ پتی بن گئے۔ ۔ آپ کے بیٹے آصف علی زرداری کمپنی کے ساتھ پرائیویٹ اداروں اور بڑے بڑے بزنس مینوں سے کمیشن اور بھتہ لینے میں مصروف رہے جس سے آپ کا شمار پاکستان کے امیر لوگوں میں ہونے لگا، بطور وزیرِآعظم آپ نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے بہت فائدہ اٹھایا ۔

۔ توہینِ عدالت کے جرم میں نااہل قرار پائے مگر ضمانت پر فوری رہائی حاصل کر لی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف بھائی کرپٹ سیاستدانوں میں اس رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر ہیں ۔ ۔ جرائم کے بادشاہ پاکستان میں بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کے موجدپر بے تحاشا الزامات ہیں۔ ۔ بے تحاشا قتل وغارت کے الزامات ان کے اوپر عائد کئے گئے ہیں جن میں بہت اعلی شخصیات کے علاوہ عمران فاروق کا قتل بھی شامل ہے۔

۔ آپ کا تعلق غیر ملکی ایجنسیز کے ساتھ بھی بتایا جاتا ہے جس کا ثبوت آپ کی تقاریر میں بھی ملتا ہے۔۔آپ لندن میں مقیم ہیں مگر اک اشارے پر پورے کراچی کا جینا حرام کردیتے تھے مگر شکر آج کل کراچی آپریشن کی وجہ سے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو منی لانڈنگ کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
ہمارے ہر دل عزیز وزیرِآعظم میاں محمد نواز شریف صاحب اس رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر ہیں۔

۔آپ تیسری بار منتخب ہونے والے پاکستان کے پہلے وزیرِآعظم ہیں۔ ۔ آپ پر لگائے جانے والے الزامات کی فہرست بہت طویل ہے۔ ۔ منی لانڈنگ میں ملوث میاں صاحب اربوں کی رقم ملک سے باہر کئی ممالک میں لے جا کر پاکستان کا ناقابلِ تلافی نقصان کرچکے۔ ۔ کئی ممالک میں آپ کے انڈسٹریل یونٹ اور کھربوں کی جائیدادیں ہیں، جن میں امریکہ ،برطانیہ ، ترکی ، انڈیا اور سعودی عرب وغیرہ شامل ہیں۔

۔فیک منصوبہ جات ۔ ۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر لگائی گئیں شوگرملز اور انڈسٹریل یونٹس ۔ ۔کوہ نور انرجی کمپنی کی غیر قانونی معاونت۔۔ ANP کے سینٹر قاضی محمد انوار کو رشوت آفر کرنے کا الزام بھی آپ پر ہے۔ ۔ چیر مین سنٹرل بورڈ آف ریونیو کی غیر قانونی بھرتی کے علاوہ جہیز اور بیت المال کے فنڈز میں خورد برد کے الزامات بھی آپ کی گردن پر ہیں۔


اور جو نمبر ون سیاستدان مانے جاتے تھے وہ کرپشن میں بھی نمبر ون ہی ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق گہرا تعلق رکھنے والے آصف علی زرداری کرپٹ سیاستدانوں میں نمبر ون پر موجود ہیں مگر میاں نواز شریف سے ان کا کڑا مقابلہ ہے ، آپ ملک چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں ، آپ کے خلاف ایکشن کے بھی آثار نظر آرہے ہیں مگر میاں صاحب کے پاس ابھی اقتدار کی طاقت موجود ہے۔

۔پاکستان میں 2008 سے 2013 تک کا عرصہ کریپشن اور بد عنوانی کے لحاظ سے سیا ہ ترین مانا جاتا ہے آصف علی زردای اس عرصہ میں صدرِ پاکستان تھے، اس عرصہ میں انرجی کراسس عروج پر رہے جو تا حال جاری ہیں ۔ ۔ غربت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ ۔ ملک معاشی طورپر دیوالیہ ہوگیا اور زرداری صاحب بے پناہ دولت غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کرتے رہے۔ ۔ منی لانڈنگ ، لانچوں کے زریعے بھتہ خوری اور لوٹ گھسوٹ کا مال پاکستان سے باہر منتقل ہوتا رہا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :