وزیراعظم پاکستان طلباء کے روبرو

اتوار 27 مارچ 2016

Farrukh Shahbaz Warraich

فرخ شہباز وڑائچ

ایشیا ء کی عظیم درسگاہ کے ادارہ علوم ابلاغیات کے طلباء اور مستقبل کے صحافی،اینکرپرسنز،تجزیہ کار اور کالم نگار حضرات سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ کونسا ایسا اہم سوال ہے جو وہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے موقع پر پوچھنا چاہیں گے تو ایسے ایسے ارفع خیالات سامنے آئے کہ عقل دنگ رہ گئی سو چتا ہوں روشن خیالی،علم کی آگہی،دانش مندی اور ادراک کی ان بلندیوں پر کھڑے طلباء کی موجودگی میں پاکستان کا مستقبل کتنا روشن اور چمکدار ہوگا۔

آئیے سوالات پر نظر ڈالتے ہیں۔
# پورا لاہور جو آپ نے ”اکھیڑ“ دیا ہے، آخر آپ چاہتے کیا ہیں؟
# کشمیر پر جو اتنے عرصے سے لڑائی چل رہی ہے اگر کشمیر میں مسلمان اکثریت میں ہیں تو آ پ جا کر کشمیر حاصل کیوں نہیں کر لیتے؟
# جیسا کہ آپ جانتے ہیں پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے مگر پھر بھی بھارت کے جانب سے تلخ رویے پر آپ کیا کہیں گے؟
#برما میں مسلمانوں کے ساتھ جو برا سلوک ہو رہا ہے آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں آپ ان مسلمانوں کو جا کر پاکستان کیوں نہیں لے آتے،ہمارے پاس اتنی جگہ ہے کیا برما کے لوگ ادھر نہیں رہ سکتے؟
# ہمارے ملک میں ہم ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں،جو برے کام کرتے ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

آپ ان کو سزا کیوں نہیں دیتے؟
# ہمارا پاکستان چاہے تو ہم اپنا بجلی گھر بنا سکتے ہیں مگر آپ اورنج ٹرین بنارہے ہیں آخر کیوں؟
# انجینئرنگ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے کہا تھا کہ اگر انہیں زمین دے دی جائے تو وہ اس پر بجلی گھر بنا کر لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے ،آپ نے ان کی بات کیوں نہیں مانی؟
#جاتی عمرہ کے قریب سڑک تو بڑی جلدی بن گئی تھی ہماری والی سائیڈ پر ابھی تک سڑکیں ٹوٹی ہوئیں ہیں آپ وہ کیوں نہیں تعمیر کررہے؟
#آپ کے ہوتے ہوئے یوتھ کو نوکریاں نہیں مل رہیں،آپ کے وزیروں پر کرپشن کے الزامات ہیں،چائلڈ لیبر پر بھی کام نہیں ہو رہا اور ہاں سچ آپ ڈاکٹر طاہر القادری کے ماڈل ٹاؤن والے واقعے
کیFIR کیوں نہیں کاٹ رہے؟
# آپ نے سابق صدر پرویزمشرف کو قانون کی خلاف ورزی کرنے سے کیوں نہیں روکا؟
# آخر آپ کی حکومت نے سابق صدرپرویز مشرف کو جانے ہی کیوں دیا؟
# آپ پرویزمشرف کو انٹرپول کے ذریعے واپس بلوائیں گے کہ کوئی اور طریقہ استعمال کریں گے؟
# آپ آئی ایم ایف سے قرضے پہ قرضہ لیے جارہے ہیں کیا کوئی حساب کتاب بھی رکھ رہے ہیں؟
# مصطفی کمال الطاف حسین کو ٹف ٹائم دیں گے کہ نہیں ۔

آپ کیا کہتے ہیں؟
# سی پیک معاہدے کے مکمل ہونے کے بعدپاکستان کب ترقی کرے گا؟
# میں نے سنا ہے اورنج ٹرین کے راستے میں جو گھر آئے ہیں آپ نے انہیں توڑ دیا ہے اور اس کے بدلے میں بہت کم پیسے دیے ہیں۔آپ نے ایسے کیوں کیا ہے؟
# آپ سڑکیں کیوں بناتے رہتے ہیں؟
# یہ لوڈ شیڈنگ ختم کیوں نہیں کرتے آپ؟
# کیا آپ نے اپنے ملک کے مفاد کے لیے کبھی سچا پاکستانی بن کر سوچا ہے؟
# آپ پرویز مشرف کو پھانسی کیوں نہیں دے رہے؟
# آنے والی جونئی نسل ہے آپ اس کے لیے کیا کرہے ہیں؟
#آپ کے خیال میں ترقی کسے کہتے ہیں؟
# کیا آپ عمران خان کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں؟
# آ پ کو نہیں لگتا عمران خان کو حکومت کرنے کا ایک موقع ملنا چاہیے؟
# لاہور کی سڑکیں بنانے کی بجائے وہ پیسے بجلی ٹھیک کرنے پر کیوں نہیں لگاتے آپ؟
# پہلے آ پ کہتے تھے مشرف کو باہر نہیں جانے دیں گے وہ ملک کا غدار ہے،تب وہ ملک کا غدار تھا اب اسے جانے دیا کیا وہ ٹھیک ہو گیاہے اب؟
# ٹھیک ہے میڈیا بہت اچھے کام کر رہا ہے۔

بے شک آپ ایکشن نہ لیں مگر آج ہمارا میڈیا شاہد آفریدی پر جو اتنی زیادہ تنقید کر رہا ہے آپ اسے تو کنٹرول کرسکتے ہیں۔مگر آپ ایسا نہیں کرہے کیا وجہ ہے؟
# سیلاب آنے والے ہیں آپ نے کیا تیاری کی ہے ان کو روکنے کی؟
# آج کل ہر وقت گلی محلے اور ٹریفک سگنلز پر بھکاری نظر آتے ہیں آپ ان کی غربت کے خاتمے کے لیے کچھ کرتے کیوں نہیں؟
# آپ نیب کو کام کیوں نہیں کرنے دیتے؟
# کیا آپ کی حکومت کو لانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے آپ کے ساتھ کوئی ڈیل کی ہے؟
# آپ نے جو پیسے میٹرو پر خرچ کیے آپ وہ ہسپتالوں اور سکولوں پر بھی خرچ کر سکتے تھے آپ نے ایسا کیوں نہیں کیا؟
# آپ رات کتنے بجے سوتے ہیں ۔

صبح کتنے بجے اٹھتے ہیں اور کتنے گھنٹے کام کرتے ہیں؟
# آپ پاکستان کی بہتری کے لیے کیوں نہیں کام کرتے؟
# آپ نے اپنے نواسی کی شادی پر اپنے ملک کے لوگوں کی بجائے پاکستان کے دشمن نریندر مودی کو کیوں بلایا تھا؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :