کرپشن فری پاکستان تحریک ٹرین مارچ

اتوار 29 مئی 2016

Mir Afsar Aman

میر افسر امان

امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے پانا لیکس سے کئی ماہ پہلے سے کرپشن فری پاکستان تحریک کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں کرپشن فری پاکستان سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جلسے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ہیں۔جمائت کے کار کنوں نے دھرنے دیے گئے۔ جماعت اسلامی یوتھ نے ملک بھر میں مختلف جگہوں پر پروگرام منعقد کیے۔

ٹرین مارچ میں سراج الحق نے اے سی میں نہیں بلکہ عام کارکنوں کے ساتھ گرمی میں اکنانومی کلاس میں سفر شروع کیا ہے۔ یہ وزیر اعظم صاحب کا سکھر میں ایئر کانڈیشن جلسہ نہیں۔ پشاور میں اجتماع ذمہ داران منعقد ہوا جس میں کرپشن فری تحریک ٹرین مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس کی صدارت مشتاق احمد خان امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ نے کی۔

(جاری ہے)

سابق ممبر قومی اسمبلی اور سیکر ٹیری جنرل جماعت اسلامی پاکستان جناب لیاقت بلوچ نے پشاور ریلوے اسٹیشن پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پشاور سے کراچی کرپشن فری تحریک ٹرین مارچ۲۵/تا۲۷/ کا آغاز ہوا ہ راستے میں ۵۱/ مقامات پر خطاب کا پروگرام تھا مگر۷۵/مقامات پرسراج الحق نے خطاب کیا ہے۔ پشاور ریلوے اسٹیشن پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا مقدر اسلام ہے۔

کرپشن اور کمیشن کو ختم کرنا ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں۔ہر قدرتی نعمت پانی، معدینیات، دھوپ، بلندپہاڑ اور میدان وافر مقدار میں اللہ نے بخشے ہیں۔ان وسائل کو صحیح استعمال کر کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔ جہاں کوئی غریب نہ رہے گا نہ کوئی غریب فٹ باتھوں پر سوئے گا۔ جب ٹرین مارچ دو بجے رالپنڈی ریلوے اسٹینوں پر پہنچا تو جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج لحق نے کہا کہ ہمارا دور آیا تو کرپشن کرنے والوں کو ہتھ کڑیاں لگیں گی اور اُن کو جیلوں میں ڈالا جائے گا۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے امیر جماعت اسلامی بڑی تعداد میں لوگوں کے ساتھ استقبال کے لیے پہلے سے موجود تھا۔ ٹرین مارچ نوشہرہ، رسال پور،اٹک ،حسن ابدال ،واہ کینٹ،راولپنڈی سے ہوتے ہوئے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔جگہ جگہ عوام نے ٹرین مارچ پر پھول کی پتیاں نجھاور کیں۔اس موقعہ پرجماعت کے مرکزی نائب امراء،سیکرٹیری جنرل لیاقت بلوچ چاروں صوبوں کے امراء و سیکر ٹیری اطلاعات امیر عظیم سمیت صوبائی اور ضلعی رہنما شریک تھے۔

ٹرین مارچ لاہور پہنچا تو جماعت اسلامی کے پر جوش کارکنوں نے جو پرچم تھامے ہوئے تھے نے والہانہ استقبال کیا۔ سراج الحق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دس ہزار لوگوں کی قربانی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہم کرپشن کرنے والوں کو مجبورکر دیں گے کہ لوٹا ہوا پیسا واپس پاکستان میں لائیں۔ کرپشن کی وجہ سے ملک خطرے میں پڑ گیا ہے۔شفاف تحقیقات اور عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو عوامی سمندر اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

ایوانوں پر مافیا کا قبضہ ہے۔ اُدھر کراچی میں کرپشن فری پاکستان تحریک ٹین مارچ کی والہانہ استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں۔کراچی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹیری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہو گا۔عوام غربت اور بے روز گاری سے تنگ ہیں اور حکمرانوں نے اربوں ڈالر باہر منتقل کر دیے ہیں۔

جماعت اسلامی کی سسٹر تنظیم این ایل ایف کے صدر رانا محمود علی خان اور سیکر ٹیری جنرل سلمان بٹ نے کہا ہے انہوں نے ٹرین مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں پاکستان اسٹیل ملز کی لیبریونین کے جنرل سیکر ٹیری ظفر خان نے کہا ہے کہ کرپشن فری تحریک ٹرین مارچ کا بھر پور استقبال کریں گے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کیاہینڈ بل تقسیم کئے اور کہا کہ یہ استقبال اصل میں کرپشن فری پاکستان کا استقبال ہو گا۔

کینٹ اسٹیشن کے باہر پارکنگ ایریا میں پر قائم استقبالیہ کیمپ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بڑے پیمانے پر استقبال کریں گے۔ کرپشن فری پاکستان تحریک عوام کے اندر شعور بیدار کرنے کی تحریک ہے۔ جمائت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر معراج لہدیٰ صدیقی اور طاہر مجیدنے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سندھ میں بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ کرپشن اور کرپٹ حکمران ملک کا بنیادی مسئلہ ہیں۔

ان سے نجات کے بغیر پاکستان ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ بڑے پیمانے پر خوش آمدید کے بینرز اور پاسٹر آویزیں کئے گئے ہیں اور ذمہ داروں نے مختلف مقامات کے دورے بھی کئے۔ ٹرین ملتان پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود کارکنان نے سراج الحق کا والہانہ استقبال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ امریکی ٹولے کو ملک سے بھگائیں گے۔کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے اب وہ جیلوں میں نظر آئیں گے۔

حمود الرحمان اور ایبٹ آباد جیسا بے اختیار کمیشن قبول نہیں کریں گے۔ شیڈول کے مطابق عوام ایکپریس نے۲۷ /مئی کو۸ /بج کر ۳۰/ منٹ پر کینٹ اسٹیشن پر ٹرین مارچ پہنچے گی۔جہاں کراچی کے عوام اور جماعت اسلامی کراچی کی قیادت بھر پور استقبال کریں گے۔ بلا آخر عوام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے لیٹ گیاہ بجے کینٹ اسٹیشن پر پہنچی تو کارکنوں کے جھرمنٹ میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل پلیٹ نمبر ون سے باہر پارکنگ ایریا آئے تو پرجوش کارکنوں کھڑے ہو کر تاریخی استقبال کیا۔

سندھ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کرپشن فر ی ٹرین مارچ کو زبردست پذیرائی ملی اور عوام کے جم غفیر نے سراج الحق کو سنا اورستقبال کیا۔ کینٹ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ قوم کرپشن فری پاکستان کے لیے ہماراساتھ دے۔حکمران کرپشن اور اقتدار چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، ان کا یوم حساب آن پہنچا ہے، ہتھکڑیاں اور پھندے تیار ہیں، بس احتساب شروع ہونے کی دیر ہے، سب کی باری آنے والی ہے، کراچی کو کرپشن اور ٹینشن فری بنائیں گے۔

اسپرین اور ڈسپرین سے کرپشن کا علاج نہیں ہو سکتا، بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔۳۰ /مئی سے تحریک کا نیا مرحلہ شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرانے کے لیے اگر پاناما بھی جانا پڑارو اس کے لیے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا جزبہ دیکھ کر میری ساری دکھاوٹ دور ہو گئی ہے۔علامہ اقبال اور قائد اعظم  کے پاکستان پر امریکا اور بھارت کے یار مسلط ہو گئے ہیں۔

ہمیں پاکستان کو عوام کی طاقت سے ان کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنانا ہے۔ پی ٹی وی نے ہمارے کرپشن فری مارچ کا بائیکاٹ کیاہے۔ آج پاکستان دو طرح کا ہے امیروں کا غریبوں کا۔امیر کے بچے عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اورغریب کے بچے کوڑے کے ڈھیر سے رزق تلاش کر رہے ہیں۔ دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے جدہ میں اسٹیل مل لگائی اور دو سال میں ایسی ترقی کی کہ لوگ حیران رہ گئے مگر پاکستان کی اسٹیل مل کے ایسی ترقی کیوں نہیں ملی،بلکہ اس کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخوا ہی نہیں ملی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج کراچی میں ٹرین مارچ کا فقید المثال استقبال پر ہم عوام سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ سراج الحق نے ۷۵/ مقامات پر عوام سے خطاب کیا اور عوام میں شعور بیدار ہوا۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا عوام کرپٹ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ڈاکٹرمعراج لہدایٰ صدیقی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ کرپشن فری پاکستان کا آغاز ہو گیا ہے۔

سراج الحق جو بھی پیغام دیں نگے اس کے مطابق تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔کے الیکٹرک کو مشرف اور اس کی اتحادی جمائت ایم کیو ایم نے مل کر فروخت کیا۔ کے الیکٹرک عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے۔اس کے خلاف جمائت اسلامی نے تحریک شروع کی ہوئی ہے۔اس کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ قائم کیا ہے۔زبیر گوندل نے کہا کہ ۳۰ /مئی کو اسلام آباد میں ملک بھر کے نوجوانوں کا اجتماع ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔

صاحبو! کرپٹ عناصر نے غریب عوام کی کمائی کو گھر کے اندر بکسوں، بیگوں اور الماریوں، پانی کی ٹنکیوں، بیکریوں میں چھپا رکھا ہے ۔ لائنچوں کے ذریعہ باہر منتقل کرنے کی کوشش کی۔ یہ تو پکڑے گئے اور جو نہیں پکڑے گئے اور باہر منتقل ہو گئے،وہ نہ جانے کتنے پیسے ہیں۔ عوام کا پیسا باہر ملکوں میں آف شور کمپنیاں کے ذریعہ لوٹا گیا۔ یہ پیسہ کرپشن سے پاک جمائت اسلامی ہی واپس لا سکتی ہے۔ یہی سراج الحق کے کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا پیغام ہے۔ لہٰذا عوام کواس کا ساتھ دینا چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :