100لفظوں کی کہانی۔۔ (وقت)

اتوار جولائی    |    سید شاہد عباس

بابو خدا کا واسطہ ہے ۔
میری بیٹی کی شادی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
بیوی بھی بیمار ہے۔ میرا چیک جلدی بنا دو۔
مہربانی ہو گی۔
حال ہی میں ریٹائر ہونے والا دین محمدپنشن واجبات کے لیے کلرک بابو کی منتیں کر رہا تھا۔
بالآخر جیب گرم کرنے پہ چھ ماہ بعد چیک بن گیا۔

(خبر جاری ہے)


وقت بدلا۔۔۔۔
کلرک بابو ریٹائر ہوا۔۔۔
دفتروں کے چکر پہ چکر لگانے کے بعد ایک دن رو پڑا ۔ اور نئے کلرک بابو سے بولا۔۔۔۔
میری بیٹی کی شادی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
بیوی بھی بیمار ہے۔ میرا چیک جلدی بنا دو۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
© www.UrduPoint.com

سید شاہد عباس کے اتوار جولائی کے مزید کالم