آمد عیسیٰ و نوید مسیحا
منگل 20 دسمبر 2016
(جاری ہے)
بیا من باتو آموزم طریق شاہبازی را
حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ وہ ہستیہیں جو ظہور دعائے خلیل، ، تمنّائے کلیم اور نویدِ مسیحا ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ میلاد مسیح و مصطفےٰ کی اس دوہری خوشی کو عقیدت و محبت اور اس عزم کے ساتھ منائیں کہ اپنی زندگی کو اْن کی تعلیمات کی روشنی میں بسر کریں۔ رسول اکرم ﷺ کی تشریف لانا باعث خوشی ہے جس کی بشارت حضرت عیسیٰ نے دی ( 61/6)۔ انبیاء اکرام کی ولادت کا دن ہو یا اس دنیا سے تشریف لے جانے کا یا دوبارہ اٹھانے کا، اللہ نے اس پر سلام بھیجا ہے (سورہ مریم آیت 15 )۔ رب کریم نے حضور کی بعث کو مومنین پر احسان قرار دیا (3/164)، حضورﷺ کوبہت بڑی نعمت قرار دیا ہے ۔ یہ حکم بھی دیا کہ نعمت ملنے پر اس کا چرچا کرو (93/11) یہ حکم بھی دیا ہ نعمت ملنے پر شکر ادا کرنا چاہیے16/114 سورہ یونس کی آیت 59میں فرمایا کہ قرآن ملنے پر جشن مسرت مناوٴ۔ قرآن کو صاحب قرآن سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ آپ مجسم قرآن ہیں۔ اسی لئے مومنین آپ کی دنیا میں تشریف آوری پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے ر عید میلاد النبی مناتے ہیں۔ خود خالقِ کائنات رسول اکرم کی یوں تعریف کررہاہے کہ یقینًا آپ اِنسانی اخلاق کی اِنتہائی بلندیوں پر ہیں۔اور اِنسانیت کے بلند ترین مقام پر فائز ہیں۔ انسانیت کی معراجِ کْبرٰی اور شرفِ اعلیٰ کا یہی وہ مقام ہے جِس کے پیشِ نظر اللہ اور اْس کے فرشتے اْس ذاتِ گرامی پر ہزار تحسین و تبریک کے پھْول نِچھاور کرتے ہیں اور ہمیں بھی یہ کرنے کا حکم ہے ۔ ایک روایت ہے رسول اللہ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک مجھے پوری دنیا کے انسانوں سے زیادہ محبت نہ کرے۔ عربی کا مقولہ ہے جو جس سے پیار کرتا ہے اُس کا کثرت سے ذکر کرتا ہے۔اسی محبت کا تقاضا ہے کہ ہمیں ایسی محافل ضرور منعقد کرنی چاہیے جہاں رسول پاک ﷺ پر درود سلام کے نذرانے پیش کیے جائیں اور قرآن کا درس دیا جائے۔ اپنے کرادر کو رسول اللہ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالیں اور قرآن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں یہی درود سلام پیش کرنے کا حقیقی انداز ہے۔ ایسے کاموں اور سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے جو قرآن حکیم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کے منافی ہوں۔حضرت عیسیٰ اور رسول پاکﷺ ،دونوں نے توحید، امن،انسان دوستی، عالمگیر بھائی چارہ ، حلم ، برداشت اور محبت کا درس دیا جسے دونوں مذاہب کے پیروکاروں کو اپنا کر اپنے رسول سے محبت کا عملی ثبوت دینا چاہیے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.